المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
31. النَّهْيُ عَنِ الْبَوْلِ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ وَالرُّخْصَةُ فِيهِ
قبلہ رخ ہو کر پیشاب کرنے کی ممانعت اور اس میں رخصت کا بیان۔
حدیث نمبر: 558
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بكَّار بن قُتيبة القاضي بمصر، حدثنا صفوان بن عيسى، حدثنا الحسن بن ذَكْوان عن مروان الأصفر قال: رأيتُ ابنَ عمر أناخَ راحلتَه مُستقبِلَ القِبْلةِ، ثم جلس يبول إليها، فقلت: يا أبا عبد الرحمن، أليس قد نُهِيَ عن هذا، قال: إنما نُهِيَ عن ذلك في الفَضَاء، فإذا كان بينك وبين القِبْلة شيءٌ يَستُرُك، فلا بأسَ (4) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، فقد احتجَّ بالحسن بن ذَكْوان (1) ، ولم يُخرجاه. وله شاهد عن جابر صحيح علي شرط مسلم:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 551 - على شرط البخاري
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، فقد احتجَّ بالحسن بن ذَكْوان (1) ، ولم يُخرجاه. وله شاهد عن جابر صحيح علي شرط مسلم:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 551 - على شرط البخاري
مروان اصفر بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ انہوں نے اپنی سواری کو قبلہ رخ بٹھایا، پھر اس کی اوٹ میں بیٹھ کر پیشاب کرنے لگے۔ میں نے کہا: ”اے ابوعبدالرحمن! کیا اس سے منع نہیں کیا گیا؟“ انہوں نے فرمایا: ”اس سے صرف کھلے میدان میں منع کیا گیا ہے، لیکن جب تمہارے اور قبلہ کے درمیان کوئی ایسی چیز ہو جو تمہیں چھپا لے، تو اس میں کوئی حرج نہیں۔“
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے کیونکہ انہوں نے حسن بن ذکوان سے احتجاج کیا ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 558]
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے کیونکہ انہوں نے حسن بن ذکوان سے احتجاج کیا ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 558]
حدیث نمبر: 559
حدَّثَناه أبو علي الحسين بن علي الحافظ، حدثنا محمد بن إسحاق، حدثنا محمد بن رافع، حدثنا يعقوب بن إبراهيم بن سعد، حدثنا أبي، عن ابن إسحاق، حدثني أَبَانُ بن صالح، عن مجاهد، عن جابر قال: كان رسول الله ﷺ قد نهانا أن نَستدبِرَ القِبلةَ أو نستقبلَها بفُروجِنا إذا أهرَقْنا الماءَ، ثم رأيناه قبلَ موته وهو يبولُ مستقبِلَ القِبْلةِ (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 552 - على شرط مسلم
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 552 - على شرط مسلم
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف پیٹھ یا چہرہ کرنے سے منع فرمایا تھا، پھر ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی وفات سے (کچھ عرصہ) پہلے قبلہ رخ ہو کر پیشاب کرتے ہوئے دیکھا۔
یہ سند امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 559]
یہ سند امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 559]