🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

2. سَجْدَةُ السَّهْوِ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ
سلام سے پہلے سجدۂ سہو کرنا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1219
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا الحسين بن الحسن بن مُهاجِر، حدثنا أبو الرَّبيع سليمان بن داود المَهْري، حدثنا عبد الله بن وَهْب، أخبرني عبد العزيز بن أبي حازم، عن الضَّحَّاك بن عثمان، عن الأعرج، عن عبد الله بن بُحَينة أنه قال: صلَّى لنا رسولُ الله ﷺ صلاةً من الصَّلوات، فقام من اثنتَين فسُبِّح به، فمضى حتى فَرَغَ من صلاته ولم يَبقَ إلّا السلام، سَجَدَ سجدتَين وهو جالس قبلَ أن يُسلِّم (1) .
هذا حديث مفسَّر صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
سیدنا عبداللہ بن بحینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کسی نماز میں دو رکعتوں کے بعد (تشہد کے لیے بیٹھنے کے بجائے) قیام کیا، لوگوں نے سبحان اللہ کہہ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو توجہ دلائی لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھ گئے یہاں تک کہ جب نماز سے فارغ ہوئے اور صرف سلام باقی رہ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹھے بیٹھے سلام پھیرنے سے پہلے سہو کے دو سجدے کیے۔
یہ مفصل حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا! [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ السَّهْوِ/حدیث: 1219]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1220
أخبرنا إبراهيم بن عِصْمة بن إبراهيم العدل، حدثنا أبي، حدثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا أبو معاوية، حدثنا إسماعيل بن أبي خالد، عن قيس بن أبي حازم، عن سعد بن أبي وقاص: أنه نَهَضَ في الركعتين، فسبَّحوا به، فاستتمَّ، ثم سَجَدَ سجدتي السَّهو حين انصرف، وقال: أكنتُم تَرَوني كنتُ أجلس؟ إنما صنعتُ كما رأيتُ رسولَ الله ﷺ يَصنَع (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے بارے میں مروی ہے کہ وہ (پہلے تشہد کے بجائے) دو رکعتوں کے بعد کھڑے ہو گئے، لوگوں نے انہیں توجہ دلانے کے لیے سبحان اللہ کہا مگر وہ سیدھے کھڑے رہے، پھر جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو انہوں نے سہو کے دو سجدے کیے اور فرمایا: کیا تم یہ سمجھتے تھے کہ میں (توجہ دلانے پر دوبارہ) بیٹھ جاؤں گا؟ میں نے تو ویسا ہی کیا ہے جیسا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ السَّهْوِ/حدیث: 1220]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1221
أخبرنا أبو عمرو عثمان بن أحمد بن عبد الله الدَّقَّاق، حدثنا علي بن إبراهيم الواسطي، حدثنا وَهْب بن جَرير بن حازم، حدثنا أبي، قال: سمعتُ يحيى بن أيوب يحدِّث عن يزيد بن أبي حبيب، عن سُوَيد بن قَيْس، عن معاوية بن حُدَيج قال: صليتُ مع رسول الله ﷺ المغرب، فسَها فسلَّم في ركعتين، ثم انصرف، فقال له رجل: يا رسولَ الله، إنك سَهَوتَ فسلَّمتَ في ركعتين، فأمر بلالًا فأقام الصلاة، ثم أتمَّ تلك الرَّكعةَ، فسألتُ الناسَ عن الرجل الذي قال: يا رسول الله، إنك سَهَوتَ، فقيل لي: تعرفُه؟ قلت: لا، إلّا أن أراه، فمرَّ بي رجلٌ، فقلت: هو هذا، قالوا: هذا طلحةُ بن عبيد الله (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
سیدنا معاویہ بن حدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سہو ہو گیا اور آپ نے دو رکعتوں پر ہی سلام پھیر دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، تو ایک شخص نے آپ سے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ سے سہو ہو گیا ہے اور آپ نے دو رکعتوں پر سلام پھیر دیا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا، انہوں نے نماز کی اقامت کہی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ بقیہ رکعت پوری فرمائی، میں نے لوگوں سے اس شخص کے بارے میں پوچھا جس نے کہا تھا کہ اے اللہ کے رسول آپ سے سہو ہو گیا ہے، تو مجھ سے کہا گیا: کیا تم اسے جانتے ہو؟ میں نے کہا: نہیں، مگر یہ کہ اسے دیکھ لوں، پھر ایک شخص میرے پاس سے گزرا تو میں نے کہا: یہی وہ شخص ہے، لوگوں نے کہا: یہ سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ ہیں۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ السَّهْوِ/حدیث: 1221]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1222
أخبرني أبو عبد الرحمن محمد بن عبد الله بن أبي الوزير التاجر، حدثنا أبو حاتم محمد بن إدريس الحَنْظَلي، حدثنا محمد بن عبد الله الأنصاري، حدثنا أَشْعَث بن عبد الملك الحُمْراني، عن محمد بن سِيْرين، عن خالد الحَذَّاء، عن أبي قِلَابة، عن أبي المهلَّب، عن عِمْران بن حُصَين: أنَّ النبيَّ ﷺ تشهَّد في سَجدتي السَّهو، ثم سلَّم (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه، إنما اتَّفقا على حديث خالد الحَذَّاء عن أبي قِلابة (2) ، وليس فيه ذِكرُ التشهد لسجدتي السهو:
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سہو کے دونوں سجدوں میں تشہد پڑھا اور پھر سلام پھیرا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، ان دونوں نے صرف خالد حذاء کی ابو قلابہ سے روایت پر اتفاق کیا ہے جس میں سہو کے سجدوں کے تشہد کا ذکر نہیں ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ السَّهْوِ/حدیث: 1222]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں