المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
5. قَبُولُ شَهَادَةِ الْوَاحِدِ عَلَى رُؤْيَةِ هِلَالِ رَمَضَانَ
رمضان کا چاند دیکھنے میں ایک شخص کی گواہی قبول کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1555
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا محمد بن إسماعيل بن مِهْران، حدثنا هارون بن سعيد الأَيْلي، حدثنا عبد الله بن وَهْب، أخبرني يحيى بن عبد الله بن سالم، عن أبي بكر بن نافع، عن أبيه، عن ابن عمر، قال: تَراءَى الناسُ الهلالَ، فأَخبرتُ رسولَ الله ﷺ أني رأيتُه، فصامَ رسولُ الله ﷺ وَأَمَرَ الناسَ بالصِّيام (1) . صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
سیدنا (عبداللہ) ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: لوگ چاند دیکھا کرتے تھے اور پھر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتاتے کہ میں نے چاند دیکھا ہے۔ تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی روزہ رکھتے اور لوگوں کو بھی روزہ رکھنے کا حکم دیتے۔ ٭٭ یہ حدیث امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن اسے صحیحین میں نقل نہیں کیا گیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 1555]