المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
55. كَمْ حَجَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ -
نبی ﷺ نے کتنے حج کیے۔
حدیث نمبر: 1746
حدَّثَناه أبو جعفر محمد بن محمد بن عبد الله البغدادي، حدثنا هاشم ابن يونس العصّار (1) ، حدثنا عبد الله بن صالح، حدثنا الليث، حدثني عبد الرحمن بن خالد بن مُسافِر، عن ابن شهاب، عن أبي سِنان الدُّؤلي، عن ابن عباس: أنَّ رسول الله ﷺ قال:"يا قومِ، كُتِبَ عليكم الحَجُّ"، فقال الأقرع بن حابس: أَكُلَّ عامٍ يا رسولَ الله؟ فصَمَتَ رسولُ الله ﷺ، ثم قال:"لا، بل حَجَّةٌ واحدةٌ، ثم مَن حَجَّ بعدَ ذلك فهو تطوُّعٌ، ولو قلتُ: نَعَمْ، لَوَجَبَتْ عليكم، ثم إذًا لا تَسمَعونَ ولا تُطيعون" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! تم پر حج فرض کر دیا گیا ہے“، تو سیدنا اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا ہر سال؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، پھر فرمایا: ”نہیں بلکہ صرف ایک مرتبہ فرض ہے، اس کے بعد جو حج کرے گا وہ نفل ہوگا، اور اگر میں ہاں کہہ دیتا تو وہ تم پر واجب ہو جاتا اور پھر تم اسے نہ سن پاتے اور نہ ہی اس کی اطاعت کر پاتے۔“
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1746]
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1746]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، عبد الله بن صالح كاتب الليث» [ترقيم الرساله 1746] [ترقيم الشركة 1734]
الحكم على الحديث: حديث صحيح
حدیث نمبر: 1747
أخبرنا أبو الحسن أحمد بن محمد العَنَزي، حدثنا عثمان بن سعيد الدارمي، حدثنا محمد بن كثير، حدثنا إسماعيل بن مُسلِم، عن عطاء بن أبي رباح، عن ابن عباس قال: الحجُّ والعُمرةُ فريضَتانِ على الناس كلِّهم إلَّا أهلَ مكةَ، فإنَّ عُمرتَهم طوافُهُم، فليَخرُجوا إلى التَّنعيم ثم لْيدخُلوها، فوالله ما دَخَلَها رسولُ الله ﷺ إلَّا حاجًّا أو مُعتمِرًا (3) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وقد أُسنِد عن محمد بن كثير بإسنادٍ آخر:
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وقد أُسنِد عن محمد بن كثير بإسنادٍ آخر:
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حج اور عمرہ تمام لوگوں پر دو فریضے ہیں سوائے اہل مکہ کے، کیونکہ ان کا عمرہ ان کا طواف ہی ہے، (اگر وہ الگ سے عمرہ کرنا چاہیں) تو انہیں چاہیے کہ تنعیم کی طرف نکلیں اور پھر وہاں سے (احرام باندھ کر) مکہ میں داخل ہوں، اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں صرف حج یا عمرہ کی حالت ہی میں داخل ہوئے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1747]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1747]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف بمرّة من أجل إسماعيل بن مسلم: وهو المكي أبو إسحاق البصري.» [ترقيم الرساله 1747] [ترقيم الشركة 1735]
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف