🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

59. تَوْدِيعُ الْمَنْزِلِ بِرَكْعَتَيْنِ
گھر سے روانگی کے وقت دو رکعت نماز پڑھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2523
أخبرنا أبو عمرو بن إسماعيل، حدثنا محمد بن إسحاق، حدثنا محمد ابن أبي صفوان الثقفي، حدثنا عبد السلام بن هاشم، حدثنا عثمان بن سعد الكاتب، عن أنس بن مالك قال: كان النبي ﷺ ينزل منزلًا إلّا وَدَّعَه بركعتين (2) .
هذا حديث صحيح، ولم يُخرجاه، وعثمان بن سعد ممّن يُجمع حديثُه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2492 - لا فإن عبد السلام كذبه الفلاس وعثمان لين
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جس مقام پر بھی ٹھہرتے، وہاں سے روانہ ہونے سے پہلے وہاں پر دو رکعتیں ادا کرتے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا اور عثمان بن سعد ان محدثین میں سے ہیں جن کی احادیث جمع کی جاتی ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْجِهَادِ/حدیث: 2523]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2524
حدثنا الشيخ أبو بكر أحمد بن إسحاق، أخبرنا أبو المثنَّى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا بشر بن المفضَّل، حدثنا عاصم بن محمد بن زيد بن عبد الله بن عمر بن الخطاب، قال: سمعت أبي يقول: قال ابن عمر قال نبيُّ الله ﷺ:"لو يَعلمُ الناسُ ما في الوَحْدةِ ما أعلَمُ، إنْ (3) يسيرُ الراكبُ بليلٍ وحدَه أبدًا" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2493 - صحيح
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر لوگوں کو تنہا سفر کرنے کا نقصان پتہ چل جائے جس کا مجھے پتہ ہے تو کبھی بھی کوئی مسافر اکیلے ایک رات بھی نہ گزارے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْجِهَادِ/حدیث: 2524]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2525
حدثنا أبو زكريا يحيى بن محمد العنبري وأبو بكر محمد بن جعفر المزكِّي، قالا: حدثنا أبو عبد الله محمد بن إبراهيم العبدي، حدثنا عبد الله بن محمد النُّفَيلي، حدثنا عُبيد الله بن عمرو الرَّقِّي، عن عبد الكريم، عن عِكْرمة، عن ابن عباس، قال: خرج رجلٌ من خيبَرَ فتبعه رجلان ورجلٌ يَتلُوهما، يقول: ارجِعا، حتى أَدْرَكَهُما فرَدَّهما، ثم قال: إنَّ هذّين شيطانان، فاقرأْ على رسولِ الله ﷺ السلامَ، وأعلِمْه أنّا في جَمْع صدقاتنا لو كانت تصلُح له لبَعثْنا بها إليه، قال: فلما قَدِمَ على النبي ﷺ حدَّثه، فنهى عند ذلك عن الخَلْوة (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط البخاري، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2494 - على شرط البخاري
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، خیبر سے ایک آدمی روانہ ہوا تو اس کے پیچھے دو آدمی چل دیئے اور ایک آدمی ان دونوں کو کہہ رہا تھا تم دونوں لوٹ جاؤ یہاں تک کہ وہ ان دونوں تک پہنچا اور ان کو واپس بھیج دیا (پھر اس جانے والے سے) کہا: یہ دونوں جنات تھے (جب تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں پہنچ جاؤ تو میرا) سلام عرض کرنا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتانا کہ ہم لوگ اپنے صدقات والے گودام میں موجود ہیں، اگر یہ صدقات اس کے ساتھ بھیجنے کی گنجائش ہوتی تو ہم ضرور بھیج دیتے۔ جب وہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ بات بتائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اکیلے آدمی کے سفر کرنے سے منع فرما دیا۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن اسے صحیحین میں نقل نہیں کیا گیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْجِهَادِ/حدیث: 2525]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں