المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
23. إِذَا نَكَحَ الوَلِيَّانِ فَهُوَ لِلْأَوَّلِ، وَإِذَا بَاعَ الْمُجِيزَانِ فَهُوَ لِلْأَوَّلِ
اگر دو ولی نکاح کر دیں تو پہلا معتبر ہوگا اور اگر دو اجازت دینے والے بیع کریں تو پہلا معتبر ہوگا
حدیث نمبر: 2754
حدثنا أبو عمرو عثمان بن أحمد الدَّقَّاق ببغداد، حدثنا عبد الرحمن بن محمد بن منصور الحارثي، حدثنا معاذ بن هشام. وحدثنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني محمد بن أبي بكر، حدثنا معاذ بن هشام، حدثني أبي، عن قَتَادة، عن الحسن، عن سَمُرة بن جُندُب، قال: قال رسول الله ﷺ:"أيُّما امرأةٍ زَوَّجها وَلِيّان، فهي للأول منهما، وأيُّما رجلَين ابتاعا بَيعًا، فهو للأول منهما" (1) . تابعَه سعيد بن أبي عَرُوبة وسعيد بن بَشير الدمشقي عن قَتَادة. أما حديث سعيد بن أبي عَرُوبة:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2720 - على شرط البخاري_x000D_ أَمَّا حَدِيثُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2720 - على شرط البخاري_x000D_ أَمَّا حَدِيثُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس عورت کے دو ولی اس کا نکاح کر دیں تو پہلے کا نکاح نافذ ہے۔ اور کسی چیز کو دو آدمی خریدیں تو وہ پہلے خریدار کے لیے ہے۔ ٭٭ اس حدیث کو قتادہ سے روایت کرنے میں سعید ابن ابی عروبہ اور سعید بن بشیر دمشقی نے ہشام کی متابعت کی ہے۔ سعید بن ابی عروبہ کی حدیث۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 2754]
حدیث نمبر: 2755
فأخبرَناه أبو الفضل الحسن بن يعقوب العَدْل، حدثنا يحيى بن أبي طالب، حدثنا عبد الوهاب بن عطاء، حدثنا سعيد، عن قَتَادة، عن الحسن، عن سَمُرة بن جُندُب، أنَّ رسول الله ﷺ قال:"أيُّما رجل باع مِن رجلَين بيعًا، فهو للأوّل منهما، وأيُّما امرأةٍ زَوَّجها وَليّان، فهي للأوّل" (2) . وأما حديث سعيد بن بَشير:
سعید بن ابی عروبہ کی سند کے ہمراہ مروی ہے کہ سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو آدمی کوئی چیز دو آدمیوں کو بیچے تو وہ پہلے خریدار کے لیے ہے۔ اور جس عورت کا نکاح اس کے دو ولی کریں تو وہ پہلے کے لیے ہے۔ سعید بن بشیر کی حدیث۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 2755]
حدیث نمبر: 2756
فحدَّثَناه أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا عُبيد بن شَريك، حدثنا أبو الجُمَاهِر، حدثنا سعيد بن بَشير، عن قَتَادة، عن الحسن، عن سَمُرة بن جندب، قال: قال رسول الله ﷺ:"إذا أنكَحَ الوَليّان، فهو للأول، وإذا باع المُجِيزان، فهو للأول" (1) . وقد تابعَ (2) قَتَادة على روايته عن الحسن أشعثُ بن عبد الملك الحُمْراني:
سعید بن بشیر اپنی سند کے ہمراہ سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب دو ولی نکاح کر دیں تو وہ پہلے کے لیے ہے اور جب دو مجیر (وہ غلام جس کو تجارت کی اجازت دی گئی ہو) کو چیز بیچ دیں تو وہ پہلے کے لیے ہے۔ ٭٭ اس حدیث کو حسن سے روایت کرنے میں اشعث بن عبدالملک الحمرانی نے قتادہ کی متابعت کی ہے۔ (جیسا کہ درج ذیل ہے) [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 2756]
حدیث نمبر: 2757
أخبرنا أبو عبد الرحمن محمد بن عبد الله بن أبي الوَزير، حدثنا أبو حاتم محمد بن إدريس، حدثنا محمد بن عبد الله الأنصاري، حدثني أشعثُ بن عبد الملك، عن الحسن، عن سَمُرة، عن النبي ﷺ قال:"إذا أنكَحَ المُجِيزان، فالأولُ أحقُّ" (3) . هذه الطرقُ النّواصعُ التي ذكرتُها لهذا المتن، كلُّها صحيحة على شرط البخاري، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2723 - على شرط البخاري
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2723 - على شرط البخاري
مذکورہ سند کے ہمراہ سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں، جب دو ولی نکاح کر دیں تو وہ پہلے کے لیے ہے۔ ٭٭ مذکورہ متن کے لیے یہ تمام طرق واضح ہیں اور امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے معیار پر صحیح ہیں لیکن شیخین نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 2757]