المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
57. قِصَّةُ عُزَيْرٍ عَلَيْهِ السَّلَامُ
سیدنا عزیر علیہ السلام کا واقعہ
حدیث نمبر: 3154
[أخبرنا أبو عبد الله الصَّفّار، حدثنا] (2) أحمد بن مهران، حدثنا عبيد الله ابن موسى، أخبرنا إسرائيل، عن أبي إسحاق عن ناجيةَ بن كعب، عن عليٍّ قال: خرج عُزيرٌ نبيُّ الله من مدينتِه وهو رجل شابٌّ، فمرَّ على قرية وهي خاويةٌ على عُروشِها، قال: أنَّى يُحْيي هذه اللهُ بعد موتها، فأماته الله مئةَ عام ثم بَعَثَه، فأولُ ما خلق عيناه (1) ، فجعل يَنظُر إلى عظامه، يُنظَمُ بعضها إلى بعض، ثم كُسِيَت لحمًا، ونُفِخَ فيه الرُّوحُ، فقيل له: كم لَبِثْتَ؟ قال: يومًا أو بعضَ يوم، قال: بل لبثتَ مئةَ عام، فأتى المدينة وقد تَرَكَ جارًا له إسكافًا شابًا، فجاء وهو شيخٌ كبير (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3117 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3117 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی عزیر علیہ السلام اپنی بستی سے ایک نوجوان کی حیثیت میں نکلے، ان کا گزر ایک ایسی بستی سے ہوا جو اپنی چھتوں کے بل گری پڑی تھی، انہوں نے کہا: اللہ اسے اس کی موت کے بعد کیسے زندہ کرے گا؟ تو اللہ نے انہیں سو سال تک موت کی حالت میں رکھا پھر انہیں دوبارہ اٹھایا، سب سے پہلے ان کی آنکھیں پیدا کی گئیں، وہ اپنی ہڈیوں کو دیکھنے لگے کہ کس طرح ایک دوسرے سے جوڑی جا رہی ہیں، پھر انہیں گوشت پہنایا گیا اور ان میں روح پھونکی گئی، ان سے پوچھا گیا: آپ کتنا عرصہ ٹھہرے؟ انہوں نے کہا: ایک دن یا اس کا کچھ حصہ، فرمایا گیا: بلکہ آپ سو سال ٹھہرے ہیں، پھر وہ اپنی بستی آئے تو وہاں اپنے ایک موچی پڑوسی کو پایا جسے وہ نوجوان چھوڑ کر گئے تھے اور اب وہ بوڑھا ہو چکا تھا۔
یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3154]
یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3154]
تخریج الحدیث: «إسناده محتمل للتحسين من أجل ناجية بن كعب.» [ترقيم الرساله 3154] [ترقيم الشركة 3135] [ترقيم العلميه 3117]
الحكم على الحديث: إسناده محتم