🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

88. تَفْسِيرُ سُورَةِ الْمَائِدَةِ - الْمَائِدَةُ آخِرُ سُورَةٍ نَزَلَتْ
سورۂ مائدہ کی تفسیر — سورۂ مائدہ آخری نازل ہونے والی سورت ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3249
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا بَحْر بن نصر الخَوْلاني، قال: قُرئَ على عبد الله بن وهب: أخبرك معاويةُ بن صالح، عن أبي الزاهريَّة، عن جُبير بن نُفير قال: حَجَجتُ فدخلتُ على عائشة، فقالت لي: يا جبيرُ، تقرأُ المائدة؟ فقلت: نعم، فقالت: أمَا إنها آخرُ سورة نزلت، فما وجدتُم فيها من حلالٍ، فاستَحِلُّوه، وما وجدتُم فيها من حرامٍ، فحرِّموه (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3210 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا جبیر بن نضیر فرماتے ہیں: میں نے حج کیا اور ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں بھی حاضر ہوا، انہوں نے مجھ سے کہا: اے جبیر! تم سورۃ المائدہ پڑھتے ہو؟ میں نے کہا: جی ہاں۔ انہوں نے کہا: سب سے آخر میں نازل ہونے والی یہی سورت ہے۔ جو چیز اس میں حلال پاؤ، اس کو حلال سمجھو اور جو چیز اس میں حرام پاؤ، اس کو حرام سمجھو۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3249]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں