🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

356. تَفْسِيرُ سُورَةِ الطَّلَاقِ - خُرُوجُ الْمَرْأَةِ قَبْلَ عِدَّتِهَا مِنْ بَيْتِهَا فَاحِشَةٌ مُبِينَةٌ
تفسیرِ سورۃ الطلاق — عدت کے دوران عورت کا گھر سے نکلنا صریح بے حیائی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3859
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن علي (2) الصَّنعاني بمكَّة، حدثنا علي بن المبارك الصَّنعاني (3) ، حدثنا زيد (4) بن المبارك، حدثنا محمد بن ثَوْر، عن ابن جُرَيج، عن محمد بن عبيد الله بن أبي رافع مولى رسول الله ﷺ، عن عِكْرمة، عن ابن عبَّاس قال: طَلَّق عبدُ يزيدَ أبو رُكَانةَ أمَّ رُكانة ثم نَكَحَ امرأةً من مُزَينة، فجاءت إلى رسول الله ﷺ فقالت: يا رسولَ الله، ما يُغني عني إلَّا ما تُغْني هذه الشَّعرة - لشعرةٍ أخَذَتْها من رأسها - فأخَذَتْ رسولَ الله ﷺ حَمِيَّةٌ عند ذلك، فدعا رُكانةَ وإخوتَه، ثم قال لجلسائه:"أتَرونَ كذا مِن كذا؟" فقال رسول الله ﷺ لعبدِ يزيدَ:"طلِّقها" ففَعَلَ، فقال لأبي رُكانةَ:"ارتجِعْها" فقال: يا رسول الله، إني طلَّقتُها! فقال رسول الله ﷺ:"قد عَلِمتُ ذلك، فارتجِعْها"، فنزلت: ﴿يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ﴾ (5) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3817 - محمد بن عبيد الله بن أبي رافع واه
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یزید کے غلام ابورکانہ رضی اللہ عنہ نے ام رکانہ کو طلاق دی۔ پھر مزینہ قبیلے کی ایک عورت سے شادی کر لی۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہنے لگی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس شخص نے مجھے اتنا بھی فائدہ نہیں دیا جتنا اس بال کا، اس بال کو ہے جو میں نے اپنے سر سے لیا ہے۔ اس بات پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سخت ناراض ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکانہ اور اس کے بھائیوں کو بلوایا۔ پھر آپ نے تمام اہل مجلس سے اس سلسلے میں مشاورت کی۔ پھر آپ نے عبدیزید سے کہا: اس کو طلاق دے دو۔ اس نے طلاق دے دی۔ آپ نے پھر ابورکانہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اس سے رجوع کر لو۔ اس نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں اس کو طلاق دے چکا ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے معلوم ہے لیکن بہرحال تم رجوع کر لو۔ تب یہ آیت نازل ہوئی: یٰٓاَیُّھَا النَّبِیُّ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَطَلِّقُوْھُنَّ لِعِدَّتِھِنَّ (الطلاق: 1) اے نبی! جب تم لوگ عورتوں کو طلاق دو تو ان کی عدت کے وقت پر انہیں طلاق دو اور عدت کا شمار رکھو۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3859]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3860
أخبرني الأستاذ أبو الوليد، حدثنا الحسن بن سفيان، حدثنا كامل بن طَلْحة، حدثنا حمّاد بن سَلَمة، حدثنا موسى بن عُقْبة، عن نافع، عن ابن عمر: ﴿إِلَّا أَنْ يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ﴾ [الطلاق: 1] ، قال: خروجُها من بيتها فاحشةٌ مبيِّنة (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ: اِلَّا اَنْ یَّاْتیْنَ بِفَاحِشَۃٍ مُّبَیِّنَۃ سے مراد ان کا اپنے گھر سے نکلنا فاحشہ مبینہ ہے۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3860]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں