🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

398. الشَّاهِدُ يَوْمُ عَرَفَةَ وَالْمَشْهُودُ يَوْمُ الْقِيَامَةِ
یومِ عرفہ شاہد ہے اور قیامت کا دن مشہود
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3960
حدَّثنا محمد بن صالح بن هانئ، حدَّثنا السَّرِي بن خُزيمة، حدَّثنا موسى بن إسماعيل، حدَّثنا حماد بن سَلَمة، عن عطاء، عن عَرفجة، عن عبد الله بن مسعود قال: قَسَمُ ﴿وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ﴾: ﴿إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ﴾ إلى آخرها (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3916 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یہ قسم ہے: وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِ (البروج: 1) قسم آسمان کی جس میں برج ہیں ۔ اِنَّ بَطْشَ رَبِّکَ لَشَدِیْدٌ (البروج: 12) بیشک تیرے رب کی گرفت بہت سخت ہے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3960]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3961
حدثني علي بن عيسى الحِيرِي، حدَّثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدَّثنا ابن أبي عمر، حدَّثنا سفيان، عن أبي حمزة الثُّمَالي، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عبَّاس قال: إنَّ ممّا خَلَقَ اللهُ لَلَوحًا محفوظًا من دُرَةٍ بيضاءَ، دَفَّتاهُ من ياقوتةٍ حمراء، قلمُه بر، وكتابُه نورٌ، يَنظُر فيه كلَّ يوم ثلاثَ مئة وستين نظرةً - أو مرةً - ففى كلِّ نظرة منها يَخلُق ويَرزُق ويُحيي ويُميت، ويُعِزُّ ويُذِلُّ، ويفعلُ ما يشاء، فذلك قولُه: ﴿كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ﴾ [الرحمن: 29] (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، فإنَّ أبا حمزة الثُّمالي لم يُنقَم عليه إلَّا الغلوُّ في مذهبه فقط! [86 - تفسير سورة الطارق]
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: بے شک اللہ تعالیٰ نے ایک سفید موتی سے لوح محفوظ بنائی، جس کی دونوں جانبیں سرخ رنگ کے یاقوت کی ہیں، اس کی قلم نور کی ہے اور اس کی لکھائی نور کی ہے، وہ اس میں روزانہ 360 مرتبہ نظر فرماتا ہے اور ہر مرتبہ میں پیدا کرتا، رزق دیتا، زندہ کرتا، مارتا، عزت دیتا، ذلت دیتا اور جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ یہی مطلب ہے اللہ تعالیٰ کے اس قول کا: کُلَّ یَوْمٍ ھُوَ فِیْ شَاْنٍ (الرحمن: 29) اسے ہر دن ایک کام ہے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے۔ ابوحمزہ الثمالی پر کسی نے اعتراض نہیں کیا سوائے اس کے جس نے اپنے مذہب میں غلو کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3961]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں