المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
398. الشَّاهِدُ يَوْمُ عَرَفَةَ وَالْمَشْهُودُ يَوْمُ الْقِيَامَةِ
یومِ عرفہ شاہد ہے اور قیامت کا دن مشہود
حدیث نمبر: 3961
حدثني علي بن عيسى الحِيرِي، حدَّثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدَّثنا ابن أبي عمر، حدَّثنا سفيان، عن أبي حمزة الثُّمَالي، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عبَّاس قال: إنَّ ممّا خَلَقَ اللهُ لَلَوحًا محفوظًا من دُرَةٍ بيضاءَ، دَفَّتاهُ من ياقوتةٍ حمراء، قلمُه بر، وكتابُه نورٌ، يَنظُر فيه كلَّ يوم ثلاثَ مئة وستين نظرةً - أو مرةً - ففى كلِّ نظرة منها يَخلُق ويَرزُق ويُحيي ويُميت، ويُعِزُّ ويُذِلُّ، ويفعلُ ما يشاء، فذلك قولُه: ﴿كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ﴾ [الرحمن: 29] (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، فإنَّ أبا حمزة الثُّمالي لم يُنقَم عليه إلَّا الغلوُّ في مذهبه فقط! [86 - تفسير سورة الطارق] ﷽
هذا حديث صحيح الإسناد، فإنَّ أبا حمزة الثُّمالي لم يُنقَم عليه إلَّا الغلوُّ في مذهبه فقط! [86 - تفسير سورة الطارق] ﷽
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے جو کچھ پیدا کیا ہے ان میں سے ایک لوحِ محفوظ ہے جو سفید موتی سے بنی ہے، اس کی دونوں جلدیں سرخ یاقوت کی ہیں، اس کا قلم نور ہے اور اس کی تحریر بھی نور ہے، اللہ تعالیٰ اس میں ہر روز تین سو ساٹھ مرتبہ نظر فرماتا ہے، پس وہ ہر نظر کے ساتھ پیدا کرتا ہے، رزق دیتا ہے، زندگی عطا کرتا ہے اور موت دیتا ہے، عزت بخشتا ہے اور ذلیل کرتا ہے، اور وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے، پس اللہ عزوجل کا یہی فرمان ہے: ﴿كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ﴾ [سورة الرحمن: 29] ”وہ ہر روز کسی (نئی) شان میں ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، اور ابوحمزہ ثمالی پر ان کے مخصوص نظریات میں غلو کے سوا کوئی اور اعتراض نہیں کیا گیا! [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3961]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، اور ابوحمزہ ثمالی پر ان کے مخصوص نظریات میں غلو کے سوا کوئی اور اعتراض نہیں کیا گیا! [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3961]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدًّا من أجل أبي حمزة الثمالي. وقد سلف برقم (3813).» [ترقيم الرساله 3961] [ترقيم الشركة 3939]
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3961 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(3) إسناده ضعيف جدًّا من أجل أبي حمزة الثمالي. وقد سلف برقم (3813).
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند ابو حمزہ ثمالی کی وجہ سے "ضعیف جداً" (سخت ضعیف) ہے۔ یہ پہلے نمبر (3813) پر گزر چکی ہے۔
Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 3961 in Urdu