🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

425. تَفْسِيرُ سُورَةِ الْهُمَزَةِ
تفسیر سورہ الھمزہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4016
حدَّثنا أبو حفص أحمد بن أَحْيَد الفقيه ببُخارَى، حدَّثنا صالح بن محمد بن حبيب الحافظ، حدَّثنا هارون بن سعيد الأيْلي، حدَّثنا عبد الله بن وَهْب، أخبرني عمرو بن الحارث، عن درَّاج أبي السَّمْح، عن أبي الهيثم، عن أبي سعيد الخُدْري: ﴿وَيْلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ لُمَزَةٍ﴾، قال: الويلُ: وادٍ في جهنَّم يَهْوي فيه الكافرُ أربعين خريفًا قبل أن يُفرَغ من حِساب الناس (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3972 - صحيح
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ (اللہ تعالیٰ کے ارشاد) وَیْلٌ لِّکُلِّ ہُمَزَۃٍ لُّمَزَۃِ خرابی ہے اس کے لیے جو لوگوں کے منہ پر عیب کرے پیٹھ پیچھے بدی کرے۔ کے متعلق فرماتے ہیں: ویل جہنم میں ایک وادی ہے جس میں کفار حساب سے فارغ ہونے سے پہلے چالیس سال تک جلیں گے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 4016]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4017
حدَّثنا أبو الحسن علي بن محمد بن عُبيد القرشي بالكوفة، حدَّثنا الحسن بن علي بن عفّان العامري، حدَّثنا يحيى بن آدم، حدَّثنا حمزة الزَّيات، عن أبي إسحاق، عن عاصم بن ضَمْرة، عن علي: أنه ذَكَرَ النار فعظَّم أمرَها، وذَكَر منها ما شاء الله أن يَذكُر، ثم قال: ﴿إِنَّهَا عَلَيْهِمْ مُؤْصَدَةٌ (8) فِي عَمَدٍ (2) مُمَدَّدَةٍ﴾ (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. [
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3973 - صحيح
سیدنا عاصم بن ضمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دوزخ کا ذکر کیا اور بتایا کہ وہاں سخت عذاب ہو گا اور ان میں سے کچھ ذکر بھی کئے۔ پھر فرمایا (اللہ تعالیٰ فرماتا ہے) اِنَّھَا عَلَیْھِمْ مُّوْصَدَۃٌ فِیْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَۃٍ بیشک وہ ان پر بند کر دی جائے گی، لمبے لمبے ستونوں سے ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 4017]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں