🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

36. إِنَّ اللَّهَ جَعَلَ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ وَقَلْبِهِ .
بے شک اللہ تعالیٰ نے حق کو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی زبان اور دل پر جاری فرمایا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4551
حَدَّثَنَا أبو علي الحسين بن علي الحافظ، حَدَّثَنَا عَبْدانُ الأهوازِيّ، حَدَّثَنَا هارون بن إسحاق الهَمْداني، حَدَّثَنَا أبو خالد الأحمر، عن هشام بن الغازِ وابن عَجْلان ومحمد بن إسحاق، عن مكحول، عن غُضَيف بن الحارث، عن أبي ذر، قال: مَرَّ فتًى على عُمر، فقال عمر: نِعمَ الفتى، قال فتبعَه أبو ذَرٍّ، فقال: يا فتى، استغفِرْ لي، فقال: يا أبا ذر أستغفرُ لك وأنت صاحبُ رسولِ الله ﷺ؟! قال: استغفِرْ لي، قال: لا أوْ تُخبرَني، فقال: إنكَ مَررتَ على عُمر، فقال: نِعمَ الفتى، وإني سمعتُ رسولَ الله ﷺ يقول:"إنَّ الله جعل الحقَّ على لسانِ عمر وقَلْبِه" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4501 - على شرط مسلم
سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک نوجوان سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرا تو عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ کتنا بھلا نوجوان ہے۔ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ اس نوجوان کے پیچھے چلے گئے اور کہا: اے نوجوان! میرے لیے مغفرت کی دعا کرو، اس نے حیرت سے پوچھا: اے ابو ذر! میں آپ کے لیے دعا کروں حالانکہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ہاں! (میرے لیے دعا کرو)، اس نے کہا: میں تب تک دعا نہیں کروں گا جب تک آپ مجھے اس کی وجہ نہ بتائیں، سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم عمر کے پاس سے گزرے تو انہوں نے تمہارے بارے میں فرمایا: یہ کتنا بھلا نوجوان ہے، اور بے شک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: بیشک اللہ تعالیٰ نے حق کو عمر کی زبان اور دل پر جاری فرما دیا ہے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اس سیاق و سباق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4551]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من جهة محمد بن إسحاق - وهو ابن يسار المطَّلبي مولاهم - وحده، وقد صرَّح بسماعه من مكحول عند يعقوب بن سفيان في "المعرفة والتاريخ" 1/ 461، فانتفت شبهة تدليسهِ. وقد أخطأ أبو خالد الأحمر - وهو سليمان بن حيّان - في وصل الحديث من ...» [ترقيم الرساله 4551] [ترقيم الشركة 4527] [ترقيم العلميه 4501]

الحكم على الحديث: حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں