🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

175. وَمِنْهُمْ خَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدِ بْنِ أَسَدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
ان میں سے سیدہ خدیجہ بنت خویلد بن اسد بن عبدالعزیٰ رضی اللہ عنہا ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4893
أخبرني الحسين بن علي التميمي، حدثنا أحمد بن محمد بن الحسين، حدثنا عمرو بن زُرَارة، حدثنا زياد بن عبد الله، عن محمد بن إسحاق، عن عِكْرمة، عن ابن عبّاس، قال: كان البَراء بن مَعْرُورٍ أولَ من ضرب على يد رسول الله ﷺ في البَيعة له ليلةَ العَقَبة في السبعين من الأنصار، فقام البَراء بن مَعْرُورٍ فَحَمِدَ الله وأثنى عليه، ثم قال: الحمدُ لله الذي أكرمَنا بمحمد ﷺ وجاءنا به، وكنا (1) أول من أجاب، وآخرَ من دعا، فأجبنا الله ﷿ وسمعنا وأطعْنا، يا معشر الأوس والخزرج قد أكرمكم الله تعالى بديِنه، فإن أخذتُم السمْعَ والطاعةَ والمؤازرةَ بالشكر، فأطيعوا الله ورسوله، ثم جَلَسَ (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. ومنهم: خَديجة بنت خُوَيِلد بن أسَد بن عبد العُزّى ﵂
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4833 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جن ستر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عقبہ اولی کی شب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی تھی، ان میں سب سے پہلے بیعت کرنے والے سیدنا براء بن معرور رضی اللہ عنہ ہی ہیں۔ سیدنا براء رضی اللہ عنہ اس رات کھڑے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء کے بعد کہنے لگے: تمام تعریفیں ہیں اس ذات کے لئے جس نے ہمیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے عزت بخشی، اور اس نے ان کو ہمارے پاس بھیجا۔ انہوں نے اس رات سب سے پہلے بیعت کی اور سب سے آخر میں دعا مانگی، پھر ہم نے اللہ عزوجل کے حکم کو مانا، سنا اور اس کی اطاعت کی، اے اوس اور خزرج کے لوگو! اللہ تعالیٰ نے تمہیں اپنے دین کے ساتھ عزت دی ہے، اگر شکر گزاری کرتے ہوئے اطاعت اور فرمانبرداری کرتے ہو تو اللہ اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرو، (یہ کہنے کے بعد) آپ بیٹھ گئے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4893]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4894
حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب حدثنا علي بن الحسن الهِلالي، حدثنا مُعلَّى بن أسد العَمِّي، حدثنا حمادٌ والربيع بن بدر، عن أبي الزُّبَير، عن جابر، قال: استأجَرَتْ خَدِيجَةُ رسول الله ﷺ سَفْرتين إلى جَرَش، كلَّ سفرةٍ بقَلُوصٍ (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4834 - صحيح
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سیدنا خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جرش (ملک شام کے ایک شہر) کی جانب سفر کے لئے دو مرتبہ اجرت پر بھیجا، یہ دونوں سفر آپ نے اونٹنی پر کئے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4894]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں