🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

367. أَخُو بِلَالٍ لَهُ رِوَايَةٌ
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے بھائی کی روایت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5320
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الزاهد الأصبَهاني، حدثنا أحمد بن محمد بن عيسى القاضي، حدثنا عارِمُ بن الفَضْل، حدثنا عبد الواحد بن زياد، حدثنا عمرو بن ميمون حدثني [أبي] (1) : أنَّ أخًا لبلالٍ كان يَنتمي إلى العربِ، ويَزعُم أنه منهم، فخطبَ امرأةً من العرب، فقالوا: إن حَضَرَ بلالُ زَوَّجناكَ، قال: فحَضَرَ بلالٌ، فقال: أنا بلالُ بن رَباحٍ، وهذا أخي، وهو امرؤٌ سَوءٍ، سيِّيءُ الخُلُقِ والدَّين، فإن شئتُم أن تُزوِّجُوه فزَوِّجُوه، وإن شئتُم أن تَدَعُوا فَدَعُوا، فقالوا: مَن تَكُن أخاهُ نُزوِّجه، فزوَّجُوه (2) . صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه، وأخو بلالٍ هذا له روايةٌ.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5237 - صحيح
عمرو بن میمون اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ بلال رضی اللہ عنہ کے ایک بھائی خود کو عرب ظاہر کرتے اور ان میں سے ہونے کا دعویٰ کرتے تھے، انہوں نے ایک عرب عورت کو نکاح کا پیغام دیا تو ان لوگوں نے کہا: ”اگر بلال آ جائیں تو ہم آپ کا نکاح کر دیں گے“، راوی کہتے ہیں: تو بلال تشریف لائے اور فرمایا: ”میں بلال بن رباح ہوں اور یہ میرا بھائی ہے، یہ اخلاق اور دین کے معاملے میں ایک برا آدمی ہے، اب اگر تم چاہو تو اس کا نکاح کر دو اور اگر چاہو تو رہنے دو“، ان لوگوں نے کہا: ”جس کے آپ بھائی ہوں ہم اس کا نکاح ضرور کریں گے“، چنانچہ انہوں نے نکاح کر دیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور بلال کے اس بھائی سے روایت بھی منقول ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5320]
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات، لكنه مرسل ميمون بن مهران الرَّقِّي والد عمرو لم يُدرك بلال بن رباح.» [ترقيم الرساله 5320] [ترقيم الشركة 5273] [ترقيم العلميه 5237]

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں