🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

387. ذِكْرُ شَجَاعَةِ الْبَرَاءِ بْنِ مَالِكٍ
سیدنا براء بن مالک رضی اللہ عنہ کی شجاعت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5353M
ذُكر عن ابن سِيرِين أنه قال: كتب عمرُ بن الخطاب: أن لا تَستعمِلوا البراءَ بنَ مالك على جيشٍ من جُيوش المسلمين، إنه مَهلَكةٌ من المَهالك، يُقدِمُ بهم (2) .
ابن سیرین سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے (اپنے گورنروں کو) لکھا: تم براء بن مالک کو مسلمانوں کے کسی لشکر کا امیر (سپہ سالار) مقرر نہ کرنا، کیونکہ وہ (بہادری کے معاملے میں) ہلاکتوں میں سے ایک ہلاکت ہیں، وہ لوگوں کو لے کر (ایسے جوکھم میں) جا پڑتے ہیں (جہاں ہلاکت کا اندیشہ ہوتا ہے)۔ (یعنی نہایت بے خوف اور انتہائی جرأت مند ہیں، اور اپنی اسی بے باکی کی وجہ سے لشکر کو بہت خطرناک مہمات میں لے جاتے ہیں)۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5353M]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 5353M]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5354
أخبرنا أحمد بن عثمان بن يحيى المُقرئ ببغداد، حدثنا أبو قِلابةَ، حدثنا أزْهَرُ بن سعد، حدثنا عبد الله بن عَوْن، عن ثُمامة بن أنس، عن أنس بن مالك: أنه دخل على أخيه البَراء، وهو مُستَلْقٍ واضعًا إحدى رجليه على الأخرى يَتغنّى، فنهاه، فقال: أترهَبُ أن أموتَ على فِراشي، وقد تَفرّدتُ بقتل مئةٍ من الكفار، سوى مَن شَرِكَني فيه الناسُ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5272 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اپنے بھائی براء کے پاس آئے جبکہ وہ چت لیٹے ہوئے ایک پاؤں دوسرے پر رکھے گنگنا رہے تھے، انس رضی اللہ عنہ نے انہیں منع کیا تو براء رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تمہیں ڈر ہے کہ میں اپنے بستر پر مروں گا؟ جبکہ میں نے تنہا سو کافروں کو قتل کیا ہے، ان کے علاوہ جن کے قتل میں دوسرے لوگ بھی میرے شریک تھے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5354]
تخریج الحدیث: «خبر صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل أبي قِلابة» [ترقيم الرساله 5354] [ترقيم الشركة 5309] [ترقيم العلميه 5272]

الحكم على الحديث: خبر صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں