المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
388. كَرَاهَةُ التَّغَنِّي عِنْدَ النِّسَاءِ
عورتوں کے سامنے گانا گانے کی کراہت
حدیث نمبر: 5354
أخبرنا أحمد بن عثمان بن يحيى المُقرئ ببغداد، حدثنا أبو قِلابةَ، حدثنا أزْهَرُ بن سعد، حدثنا عبد الله بن عَوْن، عن ثُمامة بن أنس، عن أنس بن مالك: أنه دخل على أخيه البَراء، وهو مُستَلْقٍ واضعًا إحدى رجليه على الأخرى يَتغنّى، فنهاه، فقال: أترهَبُ أن أموتَ على فِراشي، وقد تَفرّدتُ بقتل مئةٍ من الكفار، سوى مَن شَرِكَني فيه الناسُ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5272 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5272 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، وہ اپنے بھائی سیدنا براء رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، اس وقت وہ ٹانگ پر ٹانگ رکھے لیٹے ہوئے کچھ گنگنا رہے تھے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے ان کو (جہاد چھوڑ کر یوں فارغ لیٹنے سے) منع کیا تو وہ بولے: تم مجھے بستر میں موت آنے سے ڈراتے ہو؟ سینکڑوں کافروں کو تو میں نے اکیلے بلا شرکت غیرے واصل جہنم کیا ہے۔ اور جن کافروں کے قتل کرنے میں دوسرے لوگ بھی میرے ساتھ شریک تھے ان کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔ (تو کیا اتنا جہاد کرنے کے بعد اب اگر میں بستر پر مر جاتا ہوں تو میرا مقام شہداء سے کم نہیں کیا جائے گا) ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5354]