🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

498. إِذَا رَأَيْتُمُ الْجِنَازَةَ فَقُومُوا لَهَا
جب تم جنازہ دیکھو تو اس کے لیے کھڑے ہو جاؤ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5636
أخبرنا أحمد بن كامل القاضي، حَدَّثَنَا أحمد بن حَيّان بن مُلاعِب، حَدَّثَنَا سعيد بن سليمان، حَدَّثَنَا خالد بن عبد الله، حَدَّثَنَا عمرو بن يحيى، حَدَّثَنَا عامر بن عبد الله بن الزُّبَير، عن أبيه، عن عامر بن ربيعة، قال: كانت بدرٌ صبيحةَ ستَّ عشرةَ (1) من رمضان (2) . وقد روى عبدُ الله بن عُمر بن الخطّاب عن عامر بن ربيعة حديثَين اتفق الشيخانِ ﵄ على أحدِهما:"إذا رأيتم الجِنازةَ فقُوموا لها" (1) . والحديث الثاني:
عامر بن عبداللہ بن زبیر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جنگ بدر 16 رمضان المبارک کی صبح کو ہوئی۔ ٭٭ سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما نے دو حدیثیں سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہیں۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ دونوں ان میں سے اس حدیث پر متفق ہیں۔ اِذَا رَاَیْتُمُ الْجَنَازَۃَ فَقُوْمُوْا لَھَا جب تم جنازہ کو دیکھو تو اس کے احترام میں کھڑے ہو جاؤ اور دوسری حدیث یہ ہے: [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5636]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5637
أخبرَناهُ أبو الفضل الفقيه، حَدَّثَنَا عثمان بن سعيد الدّارمي، أخبرنا عبد الله بن عبد الجبار الخَبَائري بحِمصَ، حَدَّثَنَا الحارث بن عَبِيدة، حَدَّثَنَا الزُّهري، عن سالم، عن أبيه، عن عامر بن ربيعة، قال: كنا مع رسولِ الله ﷺ فَمَرَّ بجِنازةٍ، فقال رجلٌ من اليهود: يا محمدُ، تَكَلَّمُ هذه الجِنازةُ؟ فسكتَ رسولُ الله ﷺ، فقال اليهوديُّ: أنا أشهَدُ أنها تَكَلَّمُ، فقال رسول الله ﷺ:"إذا حَدَّثكم أهلُ الكِتابِ حديثًا فقُولُوا: آمَنّا بالله وملائكتِه وكُتُبِه ورُسُلِه" (2) .
هذا حديث يُعرَف بالحارث بن عَبِيدة الرُّهَاوي عن الزُّهري، وقد كتَبْناه في آخر نسخةٍ ليونس بن (1) يزيد عن الزُّهْري:
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے، وہاں سے ایک جنازہ گزرا، ایک یہودی شخص نے کہا: اے محمد! کیا یہ جنازہ (قبر میں نکیرین کے سوالوں کے جواب میں) گفتگو کرے گا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، اس یہودی نے کہا: اے محمد! میں گواہی دیتا ہوں کہ یہ گفتگو کرے گا۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تمہارے ساتھ کوئی اہل کتاب بات کرے تو تم (اس کا جواب نہ دو بلکہ) کہو ہم اللہ تعالیٰ پر، اس کے فرشتوں پر، اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے۔ ٭٭ یہ حدیث حارث بن عبیدہ رہاوی کی زہری سے روایت کے حوالے سے مشہور ہے اور ہم نے اس نسخہ کے آخر میں یونس کی یزید سے پھر زہری سے روایت کردہ حدیث نقل کی ہے۔ (وہ حدیث درج ذیل ہے) [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5637]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں