🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

593. ذِكْرُ مَنَاقِبِ يَعْلَى ابْنِ مُنْيَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
سیدنا یعلیٰ بن منیہ رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5895
أخبرني أبو عبد الرحمن محمد بن عبد الله التاجر، حدثنا أبو حاتم الرازي، حدثنا الأنصاريُّ محمد بن عبد الله بن المُثنَّى، حدثنا محمد بن عَمرو، عن أبي سلمة، عن ابن عباس: أنه أخَذَ برِكَاب زيد بن ثابت، فقال له: تَنحَّ يا ابنَ عمِّ رسولِ الله ﷺ، فقال: إِنَّا هكذا نفعل بكُبَرائنا وعُلَمائنا (2) . صحيحُ الإسناد على شرط مسلم ولم يُخرجاه. كان من حُكْم مناقب زيد بن ثابت أن أبدأَ فيه بحديثِ جَمْع القُرآن؛ فإنه له فيه مناقبُ كثيرةٌ، لكنّ الشيخين ﵄ قد اتَّفقا على إخراجِه (1) ؛ فلذلك تَركتُه. يُلحَقُ بفضائل زيد بن ثابت (2)
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5785 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
ابوسلمہ فرماتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی رکاب تھامی، سیدنا زید بن ثابت نے کہا: اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کے بیٹے آپ ہٹ جائیے۔ لیکن ابن عباس نے کہا: ہم اپنے بڑوں اور اپنے علماء کا ایسے ہی احترام کیا کرتے ہیں۔ ٭٭ یہ حدیث امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح الاسناد ہے، لیکن شخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔ نوٹ: سیدنا زید بن ثابت کے مناقب کا حق تو یہ تھا کہ ان کے مناقب کا آغاز قرآن جمع کرنے کے بارے میں احادیث سے کیا جائے، کیونکہ ان کے اس سلسلہ میں بہت سارے فضائل ہیں۔ لیکن کیونکہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے وہ روایات نقل کر دی ہیں، اس لئے میں نے ان کو چھوڑ دیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5895]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں