🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

650. صَدَاقَةُ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ بَيْنَ الْأَعْدَاءِ
دشمنوں کے درمیان بھی سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کی دوستی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6013
حدثنا أبو بكر بن بالَوَيهِ، حدثنا الحسن بن علي بن شَبِيب المَعْمَري، حدثنا عبد الله بن حماد بن نُمير، حدثنا حُصَين بن نُمير، حدثني حُصَين بن عبد الرحمن، عن أبي وائل، قال: شَهِدتُ القادسيّةَ، فانطلَق المُغيرةُ بن شعبة، فلما دَنا من سَرِير رُستُم وَثَبَ فجلس معه على سَرِيرِه، فنَخَروا، فقال لهم المغيرةُ بن شعبة: مَا الذي تَفَزَعُون من هذا؟ أنا الآن أقومُ فأرجعُ إلى ما كنتُ عليه، ويَرجِعُ صاحبُكم إلى ما كان عليه، قالوا: أخبِرنا ما جاء بكم؟ فقال المغيرة: كنا ضُلّالًا، فبعث الله فينا نبيًّا فهدانا إلى دِينِه، ورَزَقَنا، فكان فيما رَزَقَنا حَبّةٌ تكون في بلادكم هذه، فلما أكلْنا منها وأطعَمْنا أهلَنا، قالوا: لا صَبْرَ لنا حتى تُنزِلُونا هذه البلادَ، قالوا: إذًا نَقتُلَكم، قال: إن قَتَلتُمونا دخلْنا الجَنَّةَ، وإن قتلناكم دخلتُم النارَ (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5900 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه
ابووائل بیان کرتے ہیں کہ ہم جنگ قادسیہ میں شریک ہوئے، اس میں سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ ابن رستم کے پاس پہنچے، تو وہ تخت شاہی پر بیٹھا ہوا تھا، سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے ایک جست لگائی اور ابن رستم کے برابر تخت پر براجمان ہو گئے، لوگ یہ صورت حال دیکھ کر بہت خوف زدہ ہو گئے، سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے کہا: تم کس آدمی سے ڈر رہے ہو، یہ دیکھو، یہ میں ہوں، ہاں ہاں، میں ابھی کچھ ہی دیر میں یہاں سے اٹھ جاؤں گا اور اپنے مقام پر پہنچ جاؤں گا اور تمہارا ساتھی اپنے مقام پر۔ لوگوں نے دریافت کیا کہ تم کس مقصد کی خاطر یہاں آئے ہو؟ آپ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ہم لوگ گمراہی کی دلدل میں پھنسے ہوئے تھے، اللہ تعالیٰ نے ہماری طرف اپنا رسول بھیجا، اس نے ہمیں اللہ تعالیٰ کے دین کی تبلیغ فرمائی، اللہ پاک نے ہمیں رزق سے نوازا، اس کے عطا کردہ رزق میں سے وہ دانہ گندم بھی ہے جو تمہارے علاقے میں ہوتا ہے، جب ہم نے وہ دانہ کھایا اور اپنے گھر والوں کو کھلایا تو ہمارے گھر والوں نے کہا: ہمیں کھانے کے لئے یہی دانہ چاہیے، اس کے بغیر ہم صبر نہیں کر سکتے، آپ ہمیں اس علاقے میں لے جائیں جہاں پر یہ دانہ پایا جاتا ہے، لوگ کہنے لگے: اگر ہم تمہیں قتل کر دیں؟ ان لوگوں نے کہا: اگر تم ہمیں قتل کر دو گے تو ہم جنت میں جائیں گے اور اگر ہم تمہیں قتل کر دیں گے تو تم دوزخ میں جاؤ گے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6013]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں