المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
734. حُسْنُ قِرَاءَةِ مَسْلَمَةَ
سیدنا مسلمة بن مخلد رضی اللہ عنہ کی خوبصورت قراءت کا بیان
حدیث نمبر: 6208
حَدَّثَنَا علي بن حَمْشاذَ، حَدَّثَنَا بِشر بن موسى، حَدَّثَنَا الحُمَيدي، حَدَّثَنَا سفيان، حَدَّثَنَا إبراهيم بن مَيسَرة قال: سمعت مجاهدًا يقول: صلَّيتُ خلفَ مَسلَمة بن مُخلَّد بمصر، فقرأ البقرةَ، فما أَسقطَ منها واوًا ولا ألِفًا (1) .
ابراہیم بن میسرہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے مجاہد کو یہ کہتے ہوئے سنا: ”میں نے مصر میں مسلمہ بن مخلد کے پیچھے نماز پڑھی، انہوں نے سورہ بقرہ کی تلاوت کی اور اس میں سے ایک واؤ یا الف بھی (غلطی سے) نہیں گرایا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6208]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،الحميدي: هو عبد الله بن الزبير بن عيسى المكي، وسفيان: هو ابن عيينة.» [ترقيم الرساله 6208] [ترقيم الشركة 6146]
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 6209
أخبرني أحمد بن يعقوب الثَّقفي، حَدَّثَنَا موسى بن زكريا، حَدَّثَنَا خَليفة بن خيّاط قال: وفيها مات - يعني سنة اثنتين وستين - أبو سعيد مَسلَمة بن مُخلَّد الأنصاري بمصر، وكان أميرَها، هو أولُ من جُمِعَت له مصرُ والمغربُ من الأمراء، وله روايةٌ، ذكر أنَّ النَّبِيّ ﷺ قُبِضَ وله عشر (2) سنين (3) . ذكرُ مناقب أبي إسحاق سعد بن أبي وقّاص ﵁ -
خلیفہ بن خیاط سے روایت ہے کہ اسی سال یعنی 62 ہجری میں ابو سعید مسلمہ بن مخلد انصاری رضی اللہ عنہ کی وفات مصر میں ہوئی، وہ وہاں کے امیر تھے اور وہ پہلے امیر تھے جن کے لیے مصر اور مغرب کی امارت جمع کی گئی، ان سے روایات مروہ ہیں اور تذکرہ ملتا ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو ان کی عمر دس سال تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6209]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 6209] [ترقيم الشركة 6147]