المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
750. بَيْعَةُ أَبِي الْيَسَرِ عَلَى يَدِ النَّبِيِّ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ پر سیدنا ابو الیسر رضی اللہ عنہ کی بیعت
حدیث نمبر: 6259
حَدَّثَنَا أبو عبد الله الأصبهاني، حَدَّثَنَا محمد بن عبد الله رُسْتَهْ، حَدَّثَنَا سليمان بن داود، حَدَّثَنَا محمد بن عمر قال: أبو اليَسَر اسمه كعبُ بن عَمرو بن عبّاد بن عَمرو بن سَوَاد (3) . وشَهِدَ أبو اليَسَر العَقَبةَ في جميع الروايات، وشهد بدرًا وهو ابن عشرين سنة، وشهد أُحدًا والخندقَ والمشاهدَ كلَّها مع رسول الله ﷺ، وكان رجلًا قصيرًا دَحْداحًا ذا بطنٍ، وتُوفِّي بالمدينة سنة خمس وخمسين.
محمد بن عمر کہتے ہیں: ابوالیسر کا نام ” کعب بن عمرو بن عباد بن عمرو بن غزیہ بن سواد “ ہے۔ تمام مؤرخین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ سیدنا ابوالیسر بیعت عقبہ میں شریک ہوئے تھے۔ آپ جنگ بدر میں بھی شریک ہوئے، اس وقت ان کی عمر 20 سال تھی۔ آپ جنگ احد، خندق اور تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک ہوئے، آپ کوتاہ قد، گٹھے ہوئے جسم والے اور بڑے پیٹ والے تھے، 55 ہجری کو مدینہ منورہ میں ان کا انتقال ہوا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6259]