🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

751. ذِكْرُ مُعَتِّبِ ابْنِ الْحَمْرَاءِ الْمَخْزُومِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ
سیدنا معتب بن الحمراء مخزومی رضی اللہ عنہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6260
حَدَّثَنَا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا أحمد بن عبد الجبّار، حَدَّثَنَا يونس بن بُكَير، حَدَّثَنَا محمد بن إسحاق، حدثني بُرَيدة بن سفيان الأسلمي، عن أبيه، عن أبي اليَسَر كعب بن عمرو قال: أَتيتُ النَّبِيّ ﷺ وهو يبايعُ الناسَ، فقلت: يا رسول الله، ابسُطْ يدَك حتَّى أبايعَك، واشتَرِطْ عليَّ، فأنت أعلمُ بالشَّرط، قال:"أُبايعُك على أن تَعبُدَ الله، وتقيمَ الصلاة، وتُؤتيَ الزكاة، وتناصحَ المسلمَ، وتُفارِقَ المشرِك" (1) . ذكرُ معتِّب بن الحمراء المخزومي ﵁ -
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6137 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
بریدہ بن سفیان اسلمی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ سیدنا ابوالیسر فرماتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت لوگوں سے بیعت لے رہے تھے، میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ اپنا ہاتھ بڑھائیے میں آپ کی بیعت کرنا چاہتا ہوں، اور آپ اس بیعت کے لئے مجھ پر کوئی شرط رکھیں، کیونکہ آپ ہی شرائط کے بارے میں بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اس شرط پر تیری بیعت لوں گا کہ تو اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے گا، اور نماز قائم کرے گا، اور زکوۃ دے گا اور مسلمانوں کی خیر خواہی کرے گا، اور مشرکوں سے جدا رہے گا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6260]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں