🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

757. دُعَاءُ أَبِي هُرَيْرَةَ بِعِلْمٍ لَا يُنْسَى وَتَأْمِينُ النَّبِيِّ
ابو ہریرہ کی وہ دعا جس میں بھلایا نہ جانے والا علم مانگا گیا اور نبی کریم ﷺ کا اس پر آمین کہنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6281
حَدَّثَنَا أبو عبد الله الأصبهاني، حَدَّثَنَا الحسن بن الجَهْم، حَدَّثَنَا الحسين بن الفَرَج، حَدَّثَنَا محمد بن عمر قال: تُوفِّيَ أبو هريرة سنةَ تسع وخمسين في آخر إمارة معاوية، وكان له يومَ تُوفِّيَ ثمانٍ وسبعون سنةً، وصلى عليه الوليد بن عُتْبة وهو أميرُ المدينة، ومروانُ يومئذٍ معزولٌ عن عمل المدينة، فحدَّثَني ثابتُ بن قيس عن ثابت بن مِشحَل قال: كتب الوليدُ إلى معاوية يخبرُه بموت أبي هريرة، فكتب إليه: انظُرْ مَن تَرَكَ فادفَعْ إلى وَرَثَتِه عشرةَ آلافِ درهم، وأَحسِنْ جِوارَهم، وافعَلْ إليهم معروفًا، فإنه كان ممَّن نَصَرَ عثمانَ، وكان معه في الدَّار، ﵀ (1) .
محمد بن عمر کہتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا انتقال 59 ہجری کو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی حکومت کے اواخر میں ہوا۔ جب سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی شہادت ہوئی اس وقت ان کی عمر 78 برس تھی، ولید بن عتبہ ان دنوں مدینہ کا امیر تھا اسی نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ پڑھائی تھی، ان دنوں مروان مدینہ سے معزول تھا۔ ولید بن عتبہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی جانب خط لکھا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ اس کے جواب میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے خط میں لکھا کہ ان کے وارثوں کو دیکھو (کہ کتنے ہیں؟) ان کے ہر وارث کو دس ہزار درہم دے دو، ان کے ساتھ اچھا سلوک کرو، ان کی خوب خدمت کرو، کیونکہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی مدد کی تھی۔ اور ان کے ساتھ ان کے گھر میں موجود رہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6281]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں