🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

910. ذِكْرُ يَزِيدَ بْنِ ثَابِتٍ أَخِي زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا
سیدنا یزید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر جو سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بھائی تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6646
أخبرني أحمد بن يعقوب الثَّقَفي، حدثنا موسى بن زكريا التُّستَري، حدثنا خَليفة بن خيَّاط (1) : قال: يَزيدُ بن ثابت بن الضَّحَّاك بن زيد بن لَوْذَانَ بن عمرو بن عَوف ابن غَنْم بن مالك بن النَّجّار، أمُّه وأمُّ أخيه زَيْد بن ثابتٍ النَّوّارُ بنت مالك بن عديّ ابن عامر بن عَدِيّ بن النَّجار، شَهِدَ بدرًا واستشهد يومَ اليَمامة.
خلیفہ بن خیاط سے روایت ہے کہ: یزید بن ثابت بن ضحاک بن زید بن لوذان بن عمرو بن عوف بن غنم بن مالک بن نجار، ان کی اور ان کے بھائی سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی والدہ نوار بنت مالک بن عدی بن عامر بن عدی بن نجار ہیں، انہوں نے غزوہ بدر میں شرکت کی اور جنگِ یمامہ کے دن جامِ شہادت نوش فرمایا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6646]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 6646] [ترقيم الشركة 6567]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6647
حدثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن علي بن عفان العامري، حدثنا عبد الله بن نُمير، حدثنا عثمان بن حَكيم، عن خارجةَ بن زيد ابن ثابت، عن عمِّه يزيد بن ثابت: أنه كان مع رسول الله ﷺ وأصحابِه فطَلَعَت جنازةٌ، فلما رآها ثارَ وثارَ أصحابُه، فلم يزالوا قيامًا حتى بَعُدَت، ولا أَحسَبُهُ إِلَّا يهوديًّا أو يهوديّةً (2) .
خارجہ بن زید بن ثابت اپنے چچا یزید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ: وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کے ساتھ تھے کہ ایک جنازہ نمودار ہوا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے اور آپ کے صحابہ بھی کھڑے ہو گئے، وہ سب اس وقت تک کھڑے رہے جب تک وہ جنازہ نظروں سے اوجھل نہ ہو گیا، اور میرا خیال ہے کہ وہ کوئی یہودی مرد یا عورت تھی (جس کا وہ جنازہ تھا)۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6647]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد رجاله ثقات إلّا أنه منقطع، فإنَّ خارجة بن زيد» [ترقيم الرساله 6647] [ترقيم الشركة 6568]

الحكم على الحديث: صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں