المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
919. ذِكْرُ حُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ الْغِفَارِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ
سیدنا حذیفہ بن اسید غفاری رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر
حدیث نمبر: 6662
أخبرني أبو عبد الله محمد بن علي الصَّنعاني بمكة، حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن الزُّهْري، حدثني ابنُ أخي أبي رُهم، أنه سمع أبا رُهُم كُلثومَ بن حُصين -من أصحاب رسول الله ﷺ الذين بايعوا تحتَ الشَّجرة- قال: غزوتُ مع رسول الله ﷺ غزوةَ تَبُوكَ، فسِرتُ ذاتَ ليلةٍ معه ونحن بقُرْبِ رسول الله ﷺ وأُلقِيَ عليه النُّعاسُ، وجعلتُ أَستيقِظُ وقد دَنَتْ راحِلَتي من راحلةِ رسول الله ﷺ فَطَفِقتُ أَجْرُرُ (1) راحلتي عنه حتى غَلَبَتْني عَيْني في بعض الطريق ونحنُ في بعض الليل، فقال رسول الله ﷺ:"إِنَّ أعَزَّ أهلي عليَّ أن يتخلَّفَ عنِّي المهاجرون من قُريشٍ والأنصارُ وأَسلَمُ وغِفارٌ" (2) . ذكرُ حُذَيفة بن أَسِيد الغِفاري ﵁-
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6518 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6518 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
ابورہم کے بھتیجے بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابورہم کلثوم بن حصین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ان صحابہ میں سے ہیں جنہوں نے درخت کے نیچے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت کی تھی، انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ غزوہ تبوک میں شریک تھا، ایک رات ہم نے سفر کیا، اس رات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بہت زیادہ قریب تھا، آخر شب میں ہمیں نیند آ گئی، میں لوگوں کو اٹھانا شروع ہو گیا، میری سواری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کے قریب تھی، میں اپنی سواری کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پیچھے رکھنے کی کوشش کر رہا تھا، حتیٰ کہ راہ چلتے ہوئے رات کے کسی پہر میں مجھے بھی نیند آ گئی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے سب سے زیادہ اس بات کی تکلیف ہے کہ قریش کے کچھ مہاجرین اور انصار اور اسلم اور غفار قبیلہ کے کچھ لوگ پیچھے رہ گئے ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6662]