🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1139. ذِكْرُ أُمَيْمَةَ بِنْتِ رُقَيْقَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا -
سیدہ اُمیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7123
حدَّثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حدَّثنا أحمد بن عبد الجبار، حدَّثنا يونس بن بُكير، عن ابن إسحاق، حدثني محمد بن المُنكدر، عن أُميمة بنت رُقَيقة التميمية قالت: بايعتُ رسولَ الله ﷺ في النِّسوة من المسلمين، فقلنا له: جئناك يا رسولَ الله نبايعُك على أن لا نُشرِكَ بالله شيئًا، ولا نَسرِقَ، ولا نزنيَ، ولا نقتُلَ أولادَنا، ولا نأتيَ ببُهتانٍ نفتريه بين أيدينا وأرجلِنا، ولا نَعصيَك في معروفٍ، فقال رسولُ الله ﷺ:"فيما استطعتُنَّ وأطقتُنَّ" فقلنا: الله ورسولُه أرحمُ بنا من أنفسِنا، فقلنا: بايِعْنا يا رسولَ الله، قال:"اذهبْنَ، قد بايعتُكنَّ، إنما قولي لامرأةٍ واحدةٍ كقَولي لمئةِ امرأةٍ"، وما صافحَ رسولُ الله ﷺ منَّا أحدًا (4) .
سیدہ امیمہ بنت رقیقہ تمیمیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے مسلمان خواتین کے ہمراہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی، ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس بات پر بیعت کرنے آئی ہیں کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی، چوری نہیں کریں گی، بدکاری نہیں کریں گی، اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گی، اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے درمیان کوئی بہتان گھڑ کر نہیں لائیں گی اور کسی نیک کام میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی نہیں کریں گی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کاموں میں جن کی تم میں طاقت اور استطاعت ہو“، ہم نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کے رسول ہم پر ہماری اپنی جانوں سے بھی زیادہ مہربان ہیں، پھر ہم نے کہا: یا رسول اللہ! ہم سے بیعت لیجیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ، میں نے تم سے بیعت لے لی ہے، میرا ایک عورت سے کلام کرنا ویسا ہی ہے جیسا سو عورتوں سے کلام کرنا“، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم میں سے کسی خاتون سے مصافحہ نہیں فرمایا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7123]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، وابن إسحاق» [ترقيم الرساله 7123] [ترقيم الشركة 7041]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں