🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

5. أَوْكِئُوا الْأَسْقِيَةَ وَغَلِّقُوا الْأَبْوَابَ إِذَا رَقَدْتُمْ بِاللَّيْلِ
جب تم رات کو سونے لگو تو مشکیزوں کے منہ بند کر دو اور دروازے لگا دیا کرو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7399
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثني يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مسدَّد، حدثنا إسماعيل، أخبرنا أيوب، عن عِكْرمة، عن أبي هريرة: أن رسولَ الله ﷺ نَهَى أن يُشرَبَ من فِي السِّقاء. قال: أيوب فأُنبِئتُ: أَنَّ رجلًا شَرِبَ من فِي السِّقاء، فخرجت حَيَّةٌ (1) . صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7213 - على شرط البخاري
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشکیزے کے منہ سے منہ لگا کر پینے سے منع فرمایا ہے۔ ایوب کہتے ہیں: مجھے پتا چلا ہے کہ ایک آدمی نے مشکیزے کے منہ سے منہ لگا کر پیا تھا، اس میں سے سانپ نکل آیا تھا۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 7399]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7400
أخبرنا أبو جعفر محمد بن محمد البغدادي، حدثنا علي بن المبارك الصنعاني، حدثنا إسماعيل بن عبد الكريم أبو هشام الصَّنعاني، حدثني إبراهيم بن عَقيل بن معقل بن مُنبِّه، عن أبيه، عَقيل عن وهب قال هذا ما سألتُ عنه جابر بن عبد الله الأنصاري، وأخبرني أنَّ النبيَّ ﷺ كان يقولُ:"أَوكِئوا الأسقيةَ، وغَلِّقُوا: الأبوابَ إذا رَقَدتُم بالليل، وخمِّروا الشرابَ والطعامَ، فإنَّ الشيطانَ يأتي، فإن لم يجدِ الباب مغلقًا دخلَه، وإن لم يجدِ السِّقاءَ مُوكًى شَرِبَ منه، وإن وجد البابَ مغلقًا والسِّقاءَ مُوكًى، لم يَحُلَّ وِكاء، ولم يفتح بابًا مغلقًا، وإن لم يجد أحدُكم لإنائه ما يُخمِّرُه به، فليَعرُضْ عليه عُودًا" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7214 - صحيح
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمایا کرتے تھے رات کو جب سونے لگو تو مشکیزے کا منہ بند کر دیا کرو، دروازے بند کر دیا کرو اور کھانے پینے کی اشیاء ڈھانپ دیا کرو، کیونکہ شیطان آتا ہے، اگر دروازہ بند نہ ہو تو وہ اندر آ جاتا ہے اور اگر مشکیزے کا منہ بند نہ ہو تو وہ اس سے پی لیتا ہے اور اگر دروازہ بند ہو اور مشکیزے کا منہ بندھا ہوا ہو تو وہ مشکیزے کا منہ نہیں کھول سکتا اور بند دروازہ نہیں کھول سکتا۔ اگر تمہیں برتن ڈھانپنے کے لئے اور کچھ نہ ملے تو (کم از کم) کوئی لکڑی ہی اس کے اوپر رکھ دو۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 7400]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں