🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

16. أَفْضَلُ الضَّحَايَا أَغْلَاهَا وَأَسْمَنُهَا .
افضل قربانی وہ ہے جو قیمت میں مہنگی اور جسم میں زیادہ فربہ (موٹی تازی) ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7752
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو عُتبة أحمد بن الفَرَج، حدثنا بقيّة بن الوليد، حدثنا عثمان بن زُفَر الجُهَني، حدثني أبو الأسود السُّلمي، عن أبيه، عن جدِّه قال: كنتُ سابعَ سبعةٍ [مع] (3) رسولِ الله ﷺ في سفرةٍ، فأدركَنا الأضحى، فأمرَنا رسولُ الله ﷺ فَجَمَعَ كل رجل منّا درهمًا، فاشترينا أُضحيَّةً بسبعةِ دراهمَ، وقلنا: يا رسولَ الله، لقد غَلَّيْنا بها، فقال:"إنَّ أفضلَ الضَّحايا أغلاها وأسمنُها". قال: ثم أمرَنا رسولُ الله ﷺ فأخذ رجلٌ برجلٌ، ورجْلٍ برجلٌ بيدٍ، ورجلٌ بيدٍ، ورجلٌ بقَرْنٍ، ورجلٌ [بقَرْن] (4) ، وذَبَحَ السابعُ، وكبَّروا عليها جميعًا (5) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7561 - عثمان بن زفر ثقة
ابو الاسود سلمی اپنے والد اور وہ اپنے دادا رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سات افراد میں سے ساتواں تھا، تو عید الاضحی کا وقت آ گیا، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا تو ہم میں سے ہر شخص نے ایک ایک درہم جمع کیا اور ہم نے سات درہم میں ایک قربانی کا جانور خریدا، ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم نے اسے مہنگے داموں خریدا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک بہترین قربانیاں وہ ہیں جو سب سے زیادہ قیمتی اور سب سے زیادہ فربہ ہوں۔ راوی کہتے ہیں: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا، تو ایک شخص نے ایک ٹانگ پکڑی، دوسرے نے دوسری ٹانگ، تیسرے نے ایک ہاتھ، چوتھے نے دوسرا ہاتھ، پانچویں نے ایک سینگ اور چھٹے نے دوسرا سینگ پکڑا، جبکہ ساتویں شخص نے اسے ذبح کیا اور ان سب نے مل کر اس پر تکبیر کہی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 7752]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدًا، مسلسل بالضعفاء والمجاهيل، أحمد بن الفرج وبقية بن الوليد فيهما ضعف، وعثمان بن زفر الجهني روى عنه اثنان وذكره ابن حبان في "الثقات"، وأبو الأسود السلمي، ويقال له أيضًا: أبو الأشد، وأبو الأسد، انفرد بالرواية عنه عثمان بن زفر، ولم يؤثر توثيقه عن أحد، فهو مجهول، وأبوه ...» [ترقيم الرساله 7752] [ترقيم الشركة 7660] [ترقيم العلميه 7561]

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدًا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7753
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا إسماعيل ابن عُليَّة، حدثنا زياد بن مِخراق، عن معاوية بن قُرَّة، عن أبيه: أنَّ رجلًا قال: يا رسول الله، إنِّي لأرحمُ الشاةَ أن أذبحها، فقال رسولُ الله ﷺ:"إنْ رَحِمتَها رَحِمَك الله" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7562 - صحيح
سیدنا معاویہ بن قرہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں جب بکری ذبح کرنے لگتا ہوں تو مجھے اس پر ترس آتا ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم اس پر رحم کرو گے تو اللہ تعالیٰ تم پر رحم فرمائے گا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 7753]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7753] [ترقيم الشركة 7661] [ترقيم العلميه 7562]

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں