🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

17. لِتَحِدَّ الشَّفْرَةَ قَبْلَ إِضْجَاعِ الْأُضْحِيَّةِ .
قربانی کے جانور کو لٹانے سے پہلے چھری کو اچھی طرح تیز کر لیا جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7754
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى بن يحيى الشهيد ﵀، حدثنا عبد الرحمن بن المبارك العايشي، حدثنا حماد بن زيد، عن عاصم، عن عِكْرمة، عن عبد الله بن عباس: أنَّ رجلًا أَضجَعَ شَاةً يريدُ أن يذبحها وهو يَحُدُّ شَفْرتَه، فقال النبيُّ ﷺ:"أتريدُ أن تُمِيتَها مَوْتاتٍ، هلَّا حَدَدْتَ شَفْرتَك قبل أن تُضجِعَها؟!" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7563 - على شرط البخاري
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ایک بکری کو ذبح کرنے کے لیے لٹایا ہوا تھا اور وہ (اسی حالت میں) اپنی چھری تیز کر رہا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اسے کئی موتیں مارنا چاہتے ہو؟ تم نے اسے لٹانے سے پہلے اپنی چھری کیوں تیز نہ کر لی؟!
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 7754]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7754] [ترقيم الشركة 7662] [ترقيم العلميه 7563]

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7755
أخبرنا أبو عبد الله الصَّفّار، حدثنا أحمد بن مِهران، حدثنا عُبيد الله (1) ابن موسى، عن إسرائيل، عن سماك، عن عِكْرمة، عن ابن عباس: ﴿وَإِنَّ الشَّيَاطِينَ لَيُوحُونَ إِلَى أَوْلِيَائِهِمْ﴾ [الأنعام: 121] ، قال يقولون: ما ذُبِحَ فذُكِرَ اسمُ الله عليه فلا تأكلوه، وما لم يُذكَرِ اسمُ الله عليه فكُلوه، فقال الله ﷿: ﴿وَلَا تَأْكُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ﴾ [الأنعام: 121] (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7564 - على شرط مسلم
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿وَإِنَّ الشَّيَاطِينَ لَيُوحُونَ إِلَى أَوْلِيَائِهِمْ﴾ [سورة الأنعام: 121] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے کہا کہ وہ (مشرکین) کہتے تھے: جس (جانور) کو ذبح کیا جائے اور اس پر اللہ کا نام لیا جائے اسے مت کھاؤ، اور جس (مردار) پر اللہ کا نام نہ لیا جائے اسے کھاؤ، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَلَا تَأْكُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ﴾ [سورة الأنعام: 121] اور اس میں سے مت کھاؤ جس پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 7755]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، سماك» [ترقيم الرساله 7755] [ترقيم الشركة 7663] [ترقيم العلميه 7564]

الحكم على الحديث: حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں