🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

23. لَيَتَمَنَّيَنَّ أَقْوَامٌ لَوْ أَكْثَرُوا مِنَ السَّيِّئَاتِ .
کچھ لوگ تمنا کریں گے کہ کاش انہوں نے دنیا میں زیادہ گناہ کیے ہوتے (تاکہ توبہ کے بعد نیکیاں زیادہ ہوتیں)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7834
حَدَّثَنَا بصحّة ما ذكرتُه أبو أحمد بكرُ بن محمد بن حَمْدان الصَّيرفي بمَرُو، حَدَّثَنَا عبد الصمد بن الفضل البَلْخي (1) ، حَدَّثَنَا حفص بن عمر العَدَني، حَدَّثَنَا الحكم بن أبان، حدثني أبو هارون الغِطريف بن عبيد الله، أنَّ أبا الشَّعثاء حدَّثه، أَنَّ ابن عباس حدَّثه، أنَّ رسول الله ﷺ حدَّثه:"أَنَّ الرُّوحَ الأَمين حدَّثه: أَنَّ الله تعالى قَضَى أنْ يُؤتى بعملِ العبدِ يومَ القيامة حسناتِه وسيئاتِه، فيُقَصُّ بعضُها ببعضٍ، فإن بَقيَتْ له حسنةٌ واحدةٌ وسَّع الله له في الجنَّة ما شاء". قال الحكم بن أبان: فأتيتُ أبا سَلَمة يزدادَ، فقلتُ له: فإن ذهبت الحسنةُ فلم يبقَ شيءٌ؟ فقال: ﴿أُولَئِكَ الَّذِينَ نَتَقَبَّلُ عَنْهُمْ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا﴾ إلى قوله: ﴿الَّذِي كَانُوا يُوعَدُونَ﴾ (2) .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سیدنا جبریل امین علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے یہ فیصلہ فرما دیا ہے کہ قیامت کے دن بندے کی نیکیاں اور برائیاں لائی جائیں گی، پھر ان کا موازنہ کیا جائے گا، اگر ایک بھی نیکی بڑھ گئی، تو اللہ اس کو جنت میں وسیع مقام عطا فرمائے گا (حکم بن ابان کہتے ہیں) میں ابوسلمہ سیدنا یزداد کے پاس گیا (تو انہوں نے بھی ایسی ہی حدیث بیان کی) میں نے ان سے کہا: اگر نیکیاں پوری ہو جائیں اور کوئی نیکی اضافی نہ بچے تو کیا ہو گا؟ انہوں نے فرمایا: أُولَئِكَ الَّذِينَ نَتَقَبَّلُ عَنْهُمْ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَنَتَجَاوَزُ عَنْ سَيِّئَاتِهِمْ فِي أَصْحَابِ الْجَنَّةِ وَعْدَ الصِّدْقِ الَّذِي كَانُوا يُوعَدُونَ [ الأحقاف: 16 ] یہ ہیں وہ جن کی نیکیاں ہم قبول فرمائیں گے اور ان کی تقصیروں سے درگزر فرمائیں گے جنت والوں میں سچا وعدہ جو انہیں دیا جاتا تھا [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَالْإِنَابَةِ/حدیث: 7834]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7835
حَدَّثَنَا أبو العباس السَّيَّاري، حَدَّثَنَا أبو المُوجِّه، حَدَّثَنَا عَبْدان قال: وأخبرني الفضلُ بن موسى، عن أبي العَنْبَس، عن أبيه، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"لَيَتمنَّينَّ أقوامٌ أكثَرُوا من السيِّئات" قالوا: بمَ يا رسولَ الله؟ قال:"الذين بدَّلَ اللهُ سيِّئاتِهم حَسَناتٍ" (3) . أبو العَنبَس هذا سعيد بن كثير، وإسناده صحيح، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7643 - صحيح
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کچھ لوگ تمنا کریں گے کہ کاش ان کے گناہ زیادہ ہوتے، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ کیوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جن لوگوں کے گناہوں کو اللہ تعالیٰ نیکیوں میں تبدیل فرما دے گا۔ ٭٭ یہ ابوالعنبس سعید بن کثیر ہیں، اور اس کی اسناد صحیح ہے، لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَالْإِنَابَةِ/حدیث: 7835]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں