🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

45. إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ .
جب تمہارے پاس کسی قوم کا معزز شخص آئے تو اس کی عزت کرو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7984
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا خالد بن الحارث، عن حُميد، عن الحسن، عن أبي بَكْرة قال: عَصَمَني الله بشيء سمعتُه من النبيِّ ﷺ لمّا بَلَغَه أنَّ مَلِكَ ذِي يَزَنَ تُوفِّي، فولَّوا أمرَهم امرأةً، فقال النبيُّ ﷺ:"لن يُفلِحَ قومٌ تَملِكُهم (1) امرأةٌ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7790 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک چیز میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سن رکھی تھی اس کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے مجھے بچا لیا، واقعہ یہ ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع ملی کہ ذی یزن کا بادشاہ فوت ہو گیا ہے، اور انہوں نے امور سلطنت ایک عورت کے سپرد کر دئیے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ قوم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی جس کی حکمران عورت ہو۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 7984]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں