المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
27. الْقُلُوبُ بَيْنَ إِصْبَعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ الرَّحْمَنِ
تمام دل رحمان کی دو انگلیوں کے درمیان ہیں (وہ جیسے چاہے پھیر دے)
حدیث نمبر: 8104
أخبرنا الحسن بن حَليم المروَزي، أخبرنا أبو المُوجّه، أخبرنا عَبْدان، أخبرنا عبد الله، عن مَعمَر، عن سعيد المَقبُري، عن أبي هريرة، عن النبيِّ ﷺ قال:"ما يَنتظِرُ أحدُكم إِلَّا غِنًى مُطغِيًا، أو فقرًا مُنسِيًا، أو مرضًا مُفسِدًا، أو هَرَمًا مُفنِدًا، أو موتًا مُجهِزًا، أو الدجال، والدجّالُ شرُّ غائبٍ يُنتظَر، أو الساعة، والساعةُ أدهَى وأمَرُّ" (1) . قال الحاكم: إن كان مَعمَرُ بن راشد سَمِع من المَقبُري، فالحديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7906 - إن كان معمر سمع من المقبري فهو صحيح على شرط البخاري ومسلم
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7906 - إن كان معمر سمع من المقبري فهو صحيح على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ایسی دولت مندی کا انتظار کر رہے ہو جس میں سرکشی ہو، یا ایسے فقر کا انتظار کر رہے ہو جو (خدا کی یاد) بھلانے والا ہو، یا ایسی بیماری کا انتظار کر رہے ہو جو تباہی لائے، یا ایسے بڑھاپے کا جس میں تمہاری عقل میں خلل آ جاتا ہے، یا ناگہانی موت کا، یا دجال کا۔ اور دجال غائب شر ہے اس کا انتظار کیا جاتا ہے یا قیامت کا اور قیامت نہایت کڑی اور سخت کڑوی ہے۔ ٭٭ امام حاکم کہتے ہیں: اگر معمر بن راشد نے مقبری سے سماع کیا ہے تو یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 8104]