🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

26. تَمْثِيلٌ آخَرُ لِلدُّنْيَا
دنیا کی ایک اور مثال کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8101
حدثنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا الحسن بن علي بن زياد، حدثنا عبد العزيز بن عبد الله الأَوَيسي، حدثنا سليمان بن بلال، عن عباس بن عبد الله بن مَعْبَد بن عباس، عن أخيه إبراهيم (1) ، عن ابن عباس، أنَّ رسول الله ﷺ قال:"هكذا الإخلاصُ" يُشير بإصبعه التي تَلِي الإبهامَ"وهذا الدعاءُ" فرفعَ يديه حَذْوَ مَنكِبَيه"وهذا الابتهالُ" فرفع يديه مدًّا (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7903 - ذا منكر بمرة
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت کی انگلی کے ساتھ اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اخلاص اس طرح ہوتا ہے اور اپنے ہاتھوں کو کندھوں کے برابر اٹھا کر کہا: دعا یوں مانگتے ہیں، پھر ہاتھ پھیلا کر کہا: اور عاجزی یہ ہے، یہ فرماتے ہوئے ہاتھ مزید پھیلا لیے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 8101]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8102
أخبرنا عبد العزيز بن عبد الله السِّمسار الورَّاق، حدثنا الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدثنا عبيد الله بن محمد العيشي، حدثنا حماد سَلَمة بن عن عاصم، عن أبي وائل، عن ابن مسعود قال: قال رسول الله ﷺ:"إنَّ الله تعالى جعل الدنيا كلَّها قليلًا، وما بقيَ منها إلَّا القليلُ من القليل، ومثلُ ما بَقي منها كالثَّغَب - يعني: الغَدِير - شُرِبَ صَفْوُه وبَقِيَ كَدَرُه" (2) . صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7904 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے پوری دنیا کو قلیل قرار دیا ہے اور اس میں جتنی دنیا باقی ہے وہ اس قلیل میں سے قلیل باقی بچی ہے۔ اور جو باقی بچی ہے اس کی مثال حوض کی طرح ہے، جس کا صاف پانی پی لیا گیا ہے اور گدلا پانی بچ گیا ہے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 8102]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8103
أخبرني أبو النَّضر محمد بن محمد بن يوسف الفقيه، أخبرنا علي بن عبد العزيز، حدثنا مسلم بن إبراهيم، حدثنا شُعبة، عن يزيد بن خُمَير (1) ، عن سليمان بن مَرثَد، عن أبي الدَّرداء، عن النبيِّ ﷺ قال:"لو تعلمونَ ما أعلمُ لَبكيتُم كثيرًا ولَضحِكتُم قليلًا، ولَخَرجتُم إلى الصُّعُدات نَجْأَرونَ إلى الله ﷿ لا تدرونَ تَنجُونَ أو لا تَنجُون" (2)
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه السَّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7905 - صحيح
سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو کچھ میں جانتا ہوں، اگر تم یہ سب جان لو تو تم زیادہ روؤ اور کم ہنسو، اور تم پہاڑوں میں نکل جاؤ، اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے پھرو اور تمہیں کچھ علم نہیں ہو گا کہ تمہیں نجات ملے گی یا نہیں۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو اس سند کے ہمراہ نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 8103]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں