🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

45. حَسْبُ ابْنِ آدَمَ ثَلَاثُ أُكْلَاتٍ يُقِمْنَ صُلْبَهُ
ابن آدم کے لیے چند لقمے کافی ہیں جو اس کی کمر سیدھی رکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8143
حدثنا علي بن حَمْشاذَ العَدْل، حدثنا محمد بن غالب، حدثنا عفّان، حدثنا همَّام، حدثني إسحاق بن عبد الله بن أبي طلحة، عن أبيه، عن أبي ذرٍّ: أنه أتى النبيَّ ﷺ فقال: إِنِّي أحبُّكم أهلَ البيت، فقال له النبيُّ ﷺ:"اللهِ؟" قال: آلله، قال:"فأعِدَّ للفقر تِجْفافًا، فإنَّ الفقر أسرعُ إلى من يُحبُّنا من السَّيلِ من أعلى الأكَمَةِ إلى أسفلِها" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7944 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کے بارے میں مروی ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں آئے اور عرض کی: اے اہل بیت! میں تم سے محبت کرتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا: تم اللہ کی قسم کھا کر یہ بات کہتے ہو؟ انہوں نے کہا: جی ہاں میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو پھر فقر سے بچاؤ کے لیے ڈھال تیار کر کے رکھو کیونکہ جو ہم سے محبت کرتا ہے اس کی جانب فقر اتنی تیزی سے آتا ہے کہ اتنی تیزی سے تو پہاڑ کی چوٹی سے سیلاب بھی اس کی گہرائی کی طرف نہیں آتا۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 8143]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں