المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
30. لَا يُجْلَدُ فَوْقَ عَشْرَةِ أَسْوَاطٍ إِلَّا فِي حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ
اللہ کی حدود میں سے کسی حد کے علاوہ دس کوڑوں سے زیادہ سزا نہ دی جائے
حدیث نمبر: 8305
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيِه، حدَّثنا محمد بن أحمد بن النَّضر الأزدي، حدَّثنا معاوية بن عمرو، حدَّثنا زائدة، عن السُّدّي، عن سعد بن عُبيدة، عن أبي عبد الرحمن السُّلَمي، قال: خَطَبَ عليٌّ فقال: يا أيها الناس، أقِيمُوا الحدود على أرقَّائِكم، مَن أحصَنَ منهنَّ ومَن لم يُحصَنْ، فإنَّ أُمَةً لرسول الله ﷺ زَنَتْ، فأمرني رسولُ الله ﷺ أن أجلِدَها، فأتيتُها فإذا هي حديث عهدٍ بنِفَاس، فخشيتُ إن أنا جلدتُها أن أقتلَها وأن تموت، فأتيتُ رسول الله ﷺ فذكرتُ ذلك له، فقال:"أحسَنتَ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8106 - على شرط مسلم
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8106 - على شرط مسلم
ابوعبدالرحمن سلمی فرماتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: اے لوگو! اپنے غلاموں پر حدود قائم کرو، جو شادی شدہ ہو، اس پر بھی اور جو شادی شدہ نہ ہو، اس پر بھی، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک لونڈی سے زنا سرزد ہو گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں اس کو کوڑے ماروں، میں اس کے پاس آیا تو وہ حیض میں مبتلا تھی، مجھے خدشہ ہوا کہ اگر میں اس کو کوڑے ماروں گا تو وہ مر جائے گی، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو اس کی کیفیت بتائی، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اچھا کیا۔ ٭٭ یہ حدیث امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8305]