المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
46. لَا يُحِبُّ رَجُلٌ قَوْمًا إِلَّا كَانَ مَعَهُمْ
آدمی جس قوم سے محبت کرتا ہے، (قیامت میں) انہی کے ساتھ ہوگا
حدیث نمبر: 8360
أخبرنا أبو العباس المحبوبي، حدَّثنا سعيدٌ بن مسعود، حدَّثنا يزيد بن هارون، أخبرنا همَّام بن يحيى، عن إسحاق بن عبد الله بن أبي طلحة، قال: حدثني شَيْبة الحَضْرمي، عن عُرْوة، عن عائشة، أنَّ رسول الله ﷺ قال:"ثلاثٌ أحلِفُ عليهنَّ، والرابعُ لو حَلَفتُ عليه لرَجَوتُ أن لا أثَمَ: لا يجعلُ الله عبدًا له سهمٌ في الإسلام كمن لا سهمَ له، ولا يتولَّى الله عبدٌ في الدنيا فيُولِّيَه غيرَه يومَ القيامة، ولا يحبُّ رجلٌ قومًا إِلَّا كان معهم أو منهم، والرابعةُ لو حلفتُ عليها لرَجَوتُ أن لا أَثَمَ: لا يَسْتُرُ اللهُ على عبدٍ في الدنيا إلَّا سَتَرَ الله عليه في الآخرة". قال: فحَدّثتُ به عمرَ بن عبد العزيز، فقال عمر: إذا سمعتُم مثلَ هذا الحديث عن عُرُوة عن عائشة عن رسول الله ﷺ، فاحفَظُوه واحتفِظُوا به (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8161 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8161 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین باتیں ایسی ہیں جن پر میں قسم کھاتا ہوں، اور چوتھی بات ایسی ہے کہ اگر میں اس پر بھی قسم کھاؤں تو مجھے امید ہے کہ میں گناہ گار نہیں ہوں گا: اللہ تعالیٰ ایسے بندے کو جس کا اسلام میں کوئی حصہ ہو اس شخص کی طرح نہیں کرے گا جس کا اسلام میں کوئی حصہ نہ ہو، اور اللہ تعالیٰ جس بندے کا دنیا میں سرپرست بن جائے، قیامت کے دن اسے کسی اور کے حوالے نہیں کرے گا، اور کوئی شخص جس قوم سے محبت کرتا ہے وہ انہی کے ساتھ یا انہی میں سے ہو گا، اور چوتھی بات جس پر اگر میں قسم کھاؤں تو امید ہے کہ گناہ گار نہیں ہوں گا وہ یہ ہے کہ: اللہ تعالیٰ دنیا میں جس بندے کی پردہ پوشی فرماتا ہے، آخرت میں بھی اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔“ راوی کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث عمر بن عبدالعزیز کو سنائی تو انہوں نے فرمایا: جب تم عروہ کے واسطے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسی حدیث سنو تو اسے حفظ کر لو اور اس کی حفاظت کرو۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8360]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح بطرقه وشواهده، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل شيبة الحضرمي، وقد سلف برقم (49)» [ترقيم الرساله 8360] [ترقيم الشركة 8261] [ترقيم العلميه 8161]
الحكم على الحديث: حديث صحيح بطرقه وشواهده
حدیث نمبر: 8361
حدَّثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدَّثنا بَحْر بن نصر الخَوْلاني، حدَّثنا عبد الله بن وهب، أخبرني إبراهيم بن نَشِيط، عن كعب بن علقمة، عن كثير مولى عُقْبة بن عامر [عن عُقْبة بن عامر] (2) أنَّ رسول الله ﷺ قال:"مَن رَأَى عَوْرَةً فسَتَرها، كان كمن استَحْيا مَوءُودةً من قبرِها" (3)
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8162 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8162 - صحيح
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی کا کوئی عیب دیکھا اور اس کی پردہ پوشی کی، تو وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے زندہ درگور کی جانے والی بچی کو اس کی قبر سے نکال کر بچا لیا ہو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8361]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8361]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لجهالة كثير مولى عقبة بن عامر» [ترقيم الرساله 8361] [ترقيم الشركة 8262] [ترقيم العلميه 8162]
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف