المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
21. لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَأْخُذَ اللَّهُ شَرِيطَتَهُ مِنَ الْأَرْضِ
قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک اللہ زمین سے اپنے بہترین بندوں کو نہ اٹھا لے
حدیث نمبر: 8544
حدثنا أبو عَوْن محمد بن أحمد بن ماهانَ الجزَّار بمكة حَرَسها الله على الصَّفا إملاءً، حدثنا أبو عبد الله محمد بن علي بن زيد الصائغُ المكِّي، حدثنا سعيد بن منصور المكّي، حدثنا يعقوب بن عبد الرحمن، عن (2) أبي حازم، عن عُمارة بن عمرو بن حَزم، عن عبد الله بن عمرو، أنَّ رسول الله ﷺ قال:"يُوشِكُ أن يأتي زمانٌ يُغربَلُ الناسُ فيه غَربلةً، ويَبْقى حُثالةٌ من الناس قد مَرِجَت عهودهم وأماناتُهم، واختلَفوا وكانوا هكذا" وشبَّك بين أصابعه، قالوا: فكيف تأمُرنا يا رسول الله؟ قال:"تأخذون ما تَعرِفون، وتَدَعُون ما تُنكرون، وتُقبلون على أَمرِ خَاصَّتِكم، وتَدَعُون أمر عامَّتِكم" (3) . قال سعيد بن منصور: حُثالة الناس: رُذَالُهم، ومعنى قوله:"مَرِجَت عهودهم" إِذْ لم يَفُوا بها.
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8340 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8340 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عنقریب ایسا زمانہ آئے گا، اس میں لوگ قتل کر دیے جائیں گے، اور سطحی سے لوگ باقی بچیں گے، ان کے وعدے اور امانتیں ناقابل اعتماد ہوں گی اور ان کا آپس میں اختلاف شروع ہو جائے گا اور وہ اس طرح ہو جائیں گے۔ یہ فرماتے ہوئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈالیں۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسے حالات کے لئے آپ ہمیں کیا مشورہ دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کو لینا جس کو تم اچھی طرح پہچانتے ہو اور جس کو نہیں جانتے، اس کو چھوڑ دینا، اور تم اپنے خاص لوگوں کی بات کو قبول کرو گے، اور عوام الناس کے امور کو چھوڑ دو گے، سعید بن منصور فرماتے ہیں: حثالۃ الناس، حقیر و رذیل لوگوں کو کہتے ہیں۔ اور (مرجت عہودہم) کا مطلب یہ ہے کہ وہ وعدہ نہیں نبھائیں گے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8544]