🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

64. لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا خُوزًا وَكَرْمَانَ
قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک تم خوز اور کرمان (کے علاقوں) سے جنگ نہ کر لو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8678
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الرَّبيع بن سليمان، حدثنا عبد الله بن وهب، أخبرني سليمان بن بلال، عن ثَور بن زَيْد (1) ، عن أبي الغَيْث، عن أبي هريرة، أنَّ رسول الله ﷺ قال:"هل سمعتُم بمدينةٍ جانبٌ منها في البَرِّ وجانبٌ منها في البحر؟" فقالوا: نعم يا رسول الله، قال:"لا تقومُ الساعةُ حتى يَغزُوَها سبعون ألفًا من بني إسحاق، حتى إذا جاؤوها نَزَلوا، فلم يُقاتِلوا بسلاحٍ ولم يَرمُوا بسَهُم" قال:"فيقولون: لا إلهَ إلَّا الله والله أكبر، فيَسقُط أحدُ جانبيها - قال ثَوْر: ولا أعلمه إلَّا قال: جانبُها الذي يَلي البرَّ - ثم يقولون الثانيةَ: لا إله إلَّا الله والله أكبر، فيَسقُط جانبُها الآخرُ، ثم يقولون الثالثة: لا إله إلَّا الله والله أكبر، فيُفرَجُ لهم، فيدخلونها فيغنَمُون، فبينما هم يقتسمون الغنائمَ إذْ جاءهم الصَّريخ: أَنَّ الدَّجّال قد خَرَجَ، فيتركون كلَّ شيء ويَرجِعون" (1) . فقال (2) : إنَّ هذه المدينة هي القُسطنطينيَّة، وقد صحَّت الروايةُ أنَّ فتحها مع قيام الساعة!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8469 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے سنا ہے کہ ایک شہر ایسا ہے، جس کا ایک کنارہ خشکی میں اور ایک کنارہ سمندر میں ہے؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا: جی ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت سے پہلے ان لوگوں سے تم جہاد کرو گے، بنی اسحاق میں سے ستر ہزار کا ایک لشکر جرار آئے گا، جب یہ اس شہر کے قریب جا کر پڑاؤ ڈالیں گے تو یہ کوئی ہتھیار نہیں چلائیں گے، اور کوئی تیر نہیں برسائیں گے، وہ لوگ لا الہ الا اللہ پڑھیں گے، یہ پڑھتے ہی اس شہر کا ایک کنارہ گر پڑے گا، ثور کہتے ہیں: مجھے یہ پتا نہیں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات اس کنارے کے بارے میں کہی تھی جو کنارہ خشکی کے ساتھ ملا ہوا ہے، وہ دوبارہ لا الہ الا اللہ پڑھیں گے، اس کی دوسری جانب بھی گر جائے گی، دو تیسری مرتبہ لا الہ الا اللہ پڑھیں گے، تو ان کے لئے شہر میں داخل ہونے کا راستہ بن جائے گا۔ پھر یہ لوگ شہر میں داخل ہوں گے، وہاں سے مال غنیمت جمع کریں گے، یہ لوگ مال غنیمت تقسیم کر رہے ہوں گے کہ کوئی چیخ چیخ کر کہہ رہا ہو گا دجال پیدا ہو گیا ہے یہ لوگ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر لوٹ جائیں گے۔ کہتے ہیں کہ یہ شہر قسطنطنیہ ہے۔ اس بارے میں صحیح روایات موجود ہیں کہ وہ قیامت قائم ہونے کے وقت فتح ہو گا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8678]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں