🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

113. يَخْرُجُ الدَّجَّالُ مِنْ أَرْضِ خُرَاسَانَ
دجال خراسان کی سرزمین سے نکلے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8820
حدثنا علي بن حَمْشاذَ العَدْل، حدثنا إسماعيل بن إسحاق القاضي، حدثنا مسلم بن إبراهيم، حدثنا عمرو بن مالك النُّكْري، عن أبي الجَوْزاء، عن ابن عباس قال: يأجوجُ ومأجوجُ شِبرٌ وشبرانِ (1) وثلاثة، وهم من ولد آدِم (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8607 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یاجوج و ماجوج ایک، دو یا تین بالشت کے ہوں گے اور یہ سب سیدنا آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8820]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8821
أخبرنا أحمد بن كامل القاضي، حدثنا أحمد بن سعيد الجَمَّال، حدثنا رَوْح بن عُبادة، حدثنا سعيد بن أبي عَرُوبة، عن أبي التَّيّاح، عن المغيرة بن سُبَيع (3) ، عن عمرو بن حُريث، عن أبي بكر الصِّدّيق: حدَّثَنا رسول الله ﷺ:"أَنَّ الدَّجالَ يخرج من أرضٍ بالمَشرِق يقال لها: خُراسانُ، يَتبَعُه أقوامٌ كأَنَّهم (4) المَجَانُّ المُطرَقة" (5) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وقد رواه عبد الله بن شَوذَب عن أبي التَّياح مثلَ رواية سعيد:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8608 - صحيح
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دجال مشرقی علاقے خراسان سے نکلے گا، کچھ لوگ اس کی پیروی کریں گے، ان کے چہرے ڈھال کی طرح ہوں گے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ اس حدیث کو عبداللہ بن شوذب نے ابوالتیاح کے واسطے سے مغیرہ بن سبیع سے، انہوں نے عمرو بن حریث سے یوں روایت کی ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیمار ہوئے، جب کچھ افاقہ ہوا تو آپ نے نماز پڑھائی، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء کے بعد فرمایا: میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ دجال مشرقی علاقے کی سرزمین خراسان سے نکلے گا، کچھ لوگ اس کی پیروی کریں گے، ان کے چہرے ڈھال کی طرح ہوں گے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8821]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8822
حدَّثَنيهِ أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا محمد بالوَيهِ، حدثنا محمد بن أحمد بن النضر، حدثنا معاوية بن عمرو، حدثنا أبو إسحاق الفَزَاري، عن عبد الله بن شَوذَب، عن أبي التَّيّاح، عن المغيرة بن سُبَيع، عن عمرو بن حُرَيث قال: مَرِضَ أبو بكر الصِّدّيق ثم كُشِرَ (1) عنه، فصلَّى بالناس فحَمِدَ الله وأَثنى عليه، ثم قال: أنا لكم ناصحٌ، سمعت رسول الله ﷺ يقول:"يخرجُ الدَّجالُ من قِبَل المشرِق من أرضٍ يقال لها: خُراسانُ، معه قومٌ وجوههم كالمَجَانِّ" (2) .
8822 - حضرت عمرو بن حریث (رضی اللہ عنہ) بیان کرتے ہیں کہ: حضرت ابو بکر صدیق (رضی اللہ عنہ) بیمار ہوئے، پھر جب ان کی طبیعت کچھ سنبھلی تو انہوں نے لوگوں کو نماز پڑھائی، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور پھر فرمایا: "میں تمہارا خیر خواہ ہوں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: دجال مشرق کی جانب سے ایک ایسی زمین سے نکلے گا جسے 'خراسان' کہا جاتا ہے، اس کے ساتھ ایسے لوگ ہوں گے جن کے چہرے (چوڑی اور تہہ بہ تہہ ڈھالوں کی طرح) گوشت بھرے اور چوڑے ہوں گے"۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8822]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں