🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

3. خَمْسٌ مِنَ الْغَيْبِ لَا يَعْلَمُهُنَّ إِلَّا اللَّهُ
غیب کی پانچ باتیں ایسی ہیں جنہیں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8896
أخبرني أبو العباس محمد بن أحمد المحبُوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا حمّاد بن سلمة، عن يعلى بن عطاءٍ، عن وكيع بن حُدُس، عن عمِّه أبي رَزِين العُقيلي أنه قال: يا رسول الله، أكلُّنا يرى ربَّه يوم القيامة، وما آيةُ ذلك في خَلْقه؟ فقال رسول الله ﷺ:"أليس كلكم ينظرُ إلى القمر مُخْلِيًا؟" فقالوا: بلى، قال:"فاللهُ أعظمُ". قال: قلت: يا رسول الله، كيف يُحْيِي الله الموتى، وما آيةُ ذلك في خَلقِه؟ قال:"أَمَا (2) مررتَ بوادي أهلِك مَحْلًا؟" قال: بلى، قال: ثم مررت به يهتزُّ خَضِرًا؟" قال: بلي، قال:"فكذلك يُحْيِي اللهُ الموتى، وذلك آيتُه في خلقِه" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8682 - صحيح
سیدنا ابورزین عقیلی رضی اللہ عنہ کے بارے میں مروی ہے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا ہم سب قیامت کے دن اپنے رب کو دیکھیں گے؟ اور اللہ تعالیٰ کی تخلیق میں اس کی نشانی کیا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم سب لوگ اکیلے اکیلے چاند کو نہیں دیکھتے ہو؟ سب نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے، ابورزین کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ مردوں کو زندہ کیسے کرے گا؟ اور اللہ تعالیٰ کی تخلیق میں اس کی نشانی کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اپنے کسی رشتہ دار کی خشک زمین سے کبھی گزرے ہو؟ پھر کبھی گزرتے ہوئے اس زمین کو سرسبز و شاداب دیکھا ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی مخلوق میں یہی اس کی نشانی ہے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8896]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں