🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

17. الدَّوَاوِينُ ثَلَاثَةٌ
اعمال کے رجسٹر (دیوان) تین طرح کے ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8931
أخبرنا أبو عبد الله الصَّفّار، حدثنا أحمد بن مهران، حدثنا رَوْح بن عُبَادة، أخبرنا عوف، عن أبي المغيرة القَوَّاس عن عبد الله بن عمرو بن العاص قال: إذا كان يومُ القيامة مُدَّت الأرضُ مدَّ الأَديم، وحَشَرَ اللهُ الخلائقَ الإنسَ والجنَّ والدوابَّ والوحوش، فإذا كان ذلك اليومُ جعلَ الله القِصاصَ بين الدوابِّ حتى تُقَصَّ الشاةُ الجَمَّاءُ من القَرْناء بنَطْحها، فإذا فَرَغَ الله من القِصاص بين الدوابِّ قال لها: كوني ترابًا، فتكونُ ترابًا، فيَراها الكافر فيقول: يا ليتني كنتُ ترابًا (1) . رواتُه عن آخرهم ثِقاتٌ غيرَ أنَّ أبا المغيرة مجهولٌ، وتفسيرُ الصحابي مُسندَ (2) .
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب قیامت کا دن آئے گا، زمین کو دسترخوان کی مانند بچھا دیا جائے گا، اللہ تعالیٰ تمام انسانوں کو، تمام جنات کو، چو پایوں کو اور درندوں کو جمع فرمائے گا، جب وہ دن آئے گا تو اللہ تعالیٰ جانوروں میں بھی قصاص جاری فرمائے گا حتی کہ بغیر سینگ والی بکری کو سینگ والی بکری سے اس کے سینگ مارنے کا بدلہ دلوایا جائے گا، جب اللہ تعالیٰ جانوروں کے قصاص سے فارغ ہو جائے گا تو ان کو فرمائے گا: تو مٹی ہو جا، تو وہ سب مٹی ہو جائیں گے، اس سارے معاملہ کو کافر دیکھ رہے ہوں گے، وہ دیکھ کر کہیں گے: کاش کہ میں بھی مٹی ہو جاتا۔ ٭٭ اس حدیث کے تمام راوی ثقہ ہیں، سوائے ابوالمغیرہ کے، کہ یہ مجہول ہے۔ اور صحابی کی تفسیر مسند ہوا کرتی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8931]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں