🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Our Whatsapp Channel
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

70. بَابُ الْحَلْقِ وَالتَّقْصِيرِ
سر منڈوانے اور بال کتروانے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1015
حَدَّثَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي حَجَّامٌ أَنَّهُ قَصَّرَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: ابْدَأْ بِالشِّقِّ الْأَيْمَنِ.
عمرو بن دینار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ مجھے ایک حجام نے بتایا کہ اس نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بال کاٹے تو انہوں نے کہا: ”دائیں جانب سے شروع کرو۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 1015]
تخریج الحدیث: «فی إسنادہ مقال لإبہام الحجام الذی أخبر عمرو بن دینار أخرجہ البیہقی: 5 / 103 - وابن ابی شیبہ (14563، 14568).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1016
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ الْأَزْدِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ لِلْحَالِقِ: يَا غُلَامُ، ابْلُغِ الْعَظْمَ. وَإِذَا قَصَّرَ أَخَذَ مِنْ جَانِبِهِ الْأَيْمَنِ قَبْلَ جَانِبَهِ الْأَيْسَرِ.
ابو علی الازدی نے بیان کیا کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا وہ بال مونڈنے والے سے کہتے: اے بچے ہڈی تک حلق کرو اور جب بال کاٹے تو دائیں جانب سے بائیں جانب سے پہلے کاٹے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 1016]
تخریج الحدیث: «إسنادہ ضعیف لعدم متابعۃ الأزدی أخرجہ البیہقی: 5 / 103 - وابن ابی شیبہ (14562، 14564).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1017
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ كَانَ إِذَا حَلَقَ فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ أَخَذَ مِنْ لِحْيَتِهِ وَشَارِبِهِ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْحَجِّ مِنَ الْأَمَالِي، وَالثَّالِثَ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب وہ حج یا عمرہ میں بال منڈواتے تو اپنی داڑھی اور مونچھوں سے بھی کچھ کٹواتے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 1017]
تخریج الحدیث: «صحیح موقوفاً؛ أخرجہ البیہقی: 5 / 104 - ومالك فی الموطأ، الحج، باب التقصير.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں