سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
117. باب فِي الصُّفُوفِ
باب: جنگ میں صف بندی کا بیان۔
حدیث نمبر: 2663
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الْغَسِيلِ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ اصْطَفَفْنَا يَوْمَ بَدْرٍ:" إِذَا أَكْثَبُوكُمْ يَعْنِي إِذَا غَشُوكُمْ فَارْمُوهُمْ بِالنَّبْلِ وَاسْتَبْقُوا نَبْلَكُمْ".
ابواسید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب ہم نے بدر کے دن صف بندی کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کافر تمہارے قریب پہنچ جائیں ۱؎ تب تم انہیں نیزوں سے مارنا، اور اپنے تیر بچا کر رکھنا“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2663]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الجھاد 78 (2900)، والمغازي 10 (3984)، (تحفة الأشراف: 11190)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/498) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی تیر کی زد میں آ جائیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (3984، 3985)