🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

112. بَابُ التَّارِيخِ .
تاریخ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 968
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَنْقَضِي مِائَةُ سَنَةٍ وَعَيْنٌ تَطْرِفُ".
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک سو سال گزرنے پر کوئی آنکھ نہیں جھپکے گی (یعنی کوئی شخص زندہ نہیں رہے گا)“۔
[مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 968]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 969
وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - رِيحًا يَبْعَثُهَا عِنْدَ رَأْسِ مِائَةِ سَنَةٍ، فَيَقْبِضُ رُوحَ كُلِّ مُؤْمِنٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک سو سال گزرنے پر، اللہ تعالیٰ ایک ہوا بھیجے گا اور اُس کے ذریعے) ہر مؤمن کی روح قبض کر لے گا“۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 969]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 229»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح علی شرط مسلم۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 970
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّهُمْ كَانُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ، فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، انَّهُ لَيْسَ الْيَوْمَ نَفْسٌ تَأْتِي عَلَيْهَا مِائَةُ سَنَةٍ فَيَعْبَأُ اللَّهُ بِهَا شَيْئًا".
قُلْتُ: رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي أَثْنَاءِ حَدِيثٍ أَطْوَلَ مِنْ هَذَا. وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ - وَهُوَ ضَعِيفٌ - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُدَامَةَ بْنِ صَخْرٍ، وَلَا أَدْرِي مَنْ هُوَ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ تبوک میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! آج جو لوگ زندہ ہیں، اُن میں سے کسی پر بھی ایک سو سال گزرنے کا وقت نہیں آئے گا، اللہ تعالیٰ کو اس کے حوالے سے کسی چیز کی پرواہ نہیں ہو گی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہی روایت امام بزار نے، اس سے زیادہ طویل روایت کے درمیان میں بیان کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ ضعیف ہے، اُس نے اسے عبداللہ بن قدامہ بن صخر سے روایت کیا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ وہ کون ہے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 970]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 227، أخرجه مسند البزار برقم: 3971»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 971
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: أَدْرَكْتُ ثَمَانِيَ سِنِينَ مِنْ حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَوُلِدْتُ عَامَ أُحُدٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ثَابِتُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جُمَيْعٍ، ذَكَرَهُ ابْنُ عَدِيٍّ فِي الْكَامِلِ، وَلَمْ يَتَكَلَّمْ فِيهِ بِكَلِمَةٍ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: رُبَّمَا أَخْطَأَ، وَقَدْ رَوَى عَنْهُ أَحْمَدُ، وَشُيُوخُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ کے آٹھ سال پائے ہیں، میں غزوہ احد کے سال پیدا ہوا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ثابت بن ولید بن عبداللہ بن جمیع ہے، ابن عدی نے اس کا ذکر ”کتاب الکامل“ میں کیا ہے، لیکن اُس کے بارے میں کوئی بات نہیں کہی ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب الثقات میں کیا ہے وہ فرماتے ہیں: یہ بعض اوقات غلطی کر جاتا ہے، امام أحمد نے اس سے روایت نقل کی ہے اور اس کے شیوخ، ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 971]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى زوائد المسند 269»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 972
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: بُعِثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا غُلَامٌ أَحْمِلُ اللَّحْمَ مِنَ السَّهْلِ إِلَى الْجَبَلِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرَوَاهُ مَهْدِيُّ بْنُ عِمْرَانَ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: لَا يُتَابَعُ عَلَى حَدِيثِهِ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ، وَذَكَرَ لَهُ حَدِيثًا فِي: أَنَّ الدَّجَّالَ هُوَ ابْنُ صَيَّادٍ، فَلَا أَدْرِي أَرَادَ لَا يُتَابَعُ عَلَى حَدِيثِهِ هَذَا وَحْدَهُ أَوْ جَمِيعِ حَدِيثِهِ، وَالْآخَرُ خَالِدُ بْنُ أَبِي يَحْيَى لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے تھے، میں اُس وقت لڑکا تھا، اور نیچے سے گوشت اُٹھا کر پہاڑ پر لے جایا کرتا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اسے مہدی بن عمران نے روایت کیا ہے، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ سے اس روایت کو نقل کرنے میں اس راوی کی متابعت نہیں کی گئی ہے انہوں نے اس کے حوالے سے وہ حدیث نقل کی ہے، جن میں یہ مذکور ہے: دجال، ابن صیاد ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:): مجھے نہیں معلوم کہ امام بخاری رحمہ اللہ کی مراد کیا ہے؟ کیا یہ کہ صرف اُس ایک حدیث کے حوالے سے اس کی متابعت نہیں کی گئی ہے، یا ان کی مراد اس راوی کی نقل کردہ تمام حدیث ہیں، دوسرا راوی خالد بن ابویحیی ہے، میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 972]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 6048 اورده المؤلف فى كشف الاستار 224»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 973
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: أَدْرَكْتُ ثَمَانِيَ سِنِينَ مِنْ حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؛ وُلِدْتُ عَامَ أُحُدٍ.
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ: قَالَ أَبِي: قَدِمَ عَلَيْنَا ثَابِتٌ الْكُوفَةَ، فَنَزَلَ مَدِينَةَ أَبِي جَعْفَرٍ، فَذَهَبْتُ أَنَا وَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ فَسَمِعْنَا مِنْهُ أَحَادِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ کے آٹھ سال پائے ہیں، میں غزوہ اُحد کے سال پیدا ہوا تھا۔ امام أحمد کے صاحبزادے عبداللہ کہتے ہیں: میرے والد فرماتے ہیں: ثابت ہمارے پاس کوفہ آئے تھے، وہ (عباسی خلیفہ) ابوجعفر (منصور) کے آباد کیے ہوئے شہر میں ٹھہرے تھے، میں اور یحیی بن معین گئے تھے، اور ہم نے اُن سے احادیث کا سماع کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 973]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 4290»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 974
وَعَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَلْعٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ خَيْرٍ: كَمْ أَتَى عَلَيْكَ؟ قَالَ: عِشْرُونَ وَمِائَةُ سَنَةٍ. قُلْتُ: هَلْ تَذْكُرُ مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ شَيْئًا؟ قَالَ: نَعَمْ، كُنَّا بِبِلَادِ الْيَمَنِ، فَجَاءَنَا كِتَابُ رَسُولِ اللَّهِ يَدْعُو النَّاسَ إِلَى خَيْرٍ وَاسِعٍ، فَكَانَ أَبِي مِمَّنْ خَرَجَ وَأَنَا غُلَامٌ، فَلَمَّا رَجَعَ أَبِي قَالَ لِأُمِّي: مُرِي بِهَذِهِ الْقِدْرِ فَلْتُرَاقَ لِلْكِلَابِ ; فَإِنَّا قَدْ أَسْلَمْنَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي كَثِيرٌ مِمَّا يَتَعَلَّقُ بِالتَّارِيخِ وَغَيْرِهِ فِي أَوَاخِرِ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ -.
عبدالملک بن سلع بیان کرتے ہیں: میں نے عبدخیر سے دریافت کیا: آپ کی عمر کتنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: 120 سال، میں نے دریافت کیا: کیا آپ کو زمانہ جاہلیت کی کوئی چیز یاد ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! ہم یمن میں اپنے علاقے میں تھے، ہمارے پاس اللہ کے رسول کا مکتوب آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو ایک کشادہ بھلائی کی طرف دعوت دی تھی، میرے والد بھی جانے والوں میں شامل تھے، میں ان دنوں لڑکا تھا، جب میرے والد واپس آئے، تو انہوں نے میری والدہ سے کہا: تم ہنڈیا کے بارے میں ہدایت کرو، کہ اُس کا کھانا کتوں کے آگے ڈال دیا جائے، کیونکہ ہم نے اسلام قبول کر لیا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ایسی بہت سی روایات، جو تاریخ اور دیگر امور سے متعلق ہیں، وہ صحابہ کرام کے مناقب سے متعلق باب کے آخر میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 974]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلي فى مسنده 1559 اورده المؤلف فى المقصد العلى 100، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4087، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 118، 412»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں