🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1. بَابٌ فَرْضُ الصَّلَاةِ .
نماز کی فرضیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1605
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمُرَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
" أَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ صَلَاتُهُ، فَإِنْ كَانَ أَتَمَّهَا كُتِبَتْ لَهُ تَامَّةً، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ أَتَمَّهَا قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ: هَلْ تَجِدُونَ لِعَبْدِي مِنْ تَطَوُّعٍ تُكْمِلُوا بِهَا فَرِيضَتَهُ، ثُمَّ الزَّكَاةُ كَذَلِكَ، ثُمَّ الْأَعْمَالُ عَلَى حَسَبِ ذَلِكَ".
قُلْتُ: رَوَى النَّسَائِيُّ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمُرَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مِثْلَ هَذَا، فَلَا أَدْرِي أَهْوَ هَذَا أَمْ لَا، وَقَدْ ذَكَرَهُ الْإِمَامُ أَحْمَدُ فِي تَرْجَمَةِ رَجُلٍ غَيْرِ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
یحییٰ بن یعمر نے، ایک صحابی کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”بندے سے، سب سے پہلے اس کی نماز کے حوالے سے حساب لیا جائے گا، اگر وہ مکمل ہو گی، تو اسے مکمل نوٹ کیا جائے گا، اور اگر وہ مکمل نہیں ہو گی، تو اللہ تعالی (فرشتوں سے) یہ فرمائے گا: کہ کیا تم میرے بندے کی کوئی نفل نماز پاتے ہو؟ جس کے ذریعے تم فرض نماز کو مکمل کر دو، پھر زکوٰۃ کا معاملہ بھی اسی طرح ہو گا، اور پھر دیگر تمام اعمال کا معاملہ بھی اس طرح ہو گا“۔
علامہ ہیثمی بیان کرتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے یحییٰ بن یعمر کے حوالے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس کی مانند نقل کی ہے، مجھے نہیں معلوم کہ کیا وہ یہی حدیث ہے؟ یا اس کے علاوہ کوئی اور ہے؟ اس روایت کو امام أحمد نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے علاوہ ایک اور شخص کے حوالے سے نقل کیا ہے، اور اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1605]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 413، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 864، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16178، 22692، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2220»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1606
وَعَنْ عَائِذِ بْنِ قُرْطٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
" مَنْ صَلَّى صَلَاةً لَمْ يُتِمَّهَا زِيدَ عَلَيْهَا مِنْ سُبْحَاتِهِ حَتَّى تَتِمَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عائذ بن قرط رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص نماز ادا کرے اور اسے مکمل نہ کرے، تو اس کے نوافل میں سے، اس کی (نماز) میں اضافہ کیا جائے گا، یہاں تک کہ وہ (فرض نماز) مکمل ہو جائے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1606]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 295»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1607
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُرْطٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى صَلَاةً لَمْ يُتِمَّهَا زِيدَ عَلَيْهَا مَنْ سُبْحَتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن قرط رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص نماز ادا کرے، اور اسے مکمل ادا نہ کرے، تو اس کے نوافل میں سے اُس (فرض نماز) میں اضافہ کیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1607]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1608
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الصَّلَاةُ، فَإِنْ صَلَحَتْ صَلَحَ لَهُ سَائِرُ عَمَلِهِ، وَإِنْ فَسَدَتْ فَسَدَ سَائِرُ عَمَلِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ عُثْمَانَ قَالَ الْبُخَارِيُّ: لَهُ أَحَادِيثُ لَا يُتَابَعُ عَلَيْهَا. وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: رُبَّمَا أَخْطَأَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن، بندے سے سب سے پہلے نماز کے بارے میں حساب لیا جائے گا، اگر وہ ٹھیک ہو گی، تو اس بندے کے دیگر تمام اعمال بھی ٹھیک ہوں گے، اور اگر وہ خراب ہو گی، تو اُس کے دیگر تمام اعمال بھی خراب ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن عثمان ہے، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس کے حوالے سے ایسی احادیث منقول ہیں، جن کی متابعت نہیں کی گئی ہے، ابن حبان نے اس راوی کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے: یہ بعض اوقات غلطی کر جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1608]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2578»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1609
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوَّلُ مَا يُسْأَلُ عَنْهُ الْعَبْدُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُنْظَرُ فِي صَلَاتِهِ، فَإِنْ صَلَحَتْ فَقَدْ أَفْلَحَ، وَإِنْ فَسَدَتْ فَقَدْ خَابَ وَخَسِرَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خُلَيْدُ بْنُ دَعْلَجٍ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَالنَّسَائِيُّ وَالدَّارَقُطْنِيُّ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: عَامَّةُ حَدِيثِهِ تَابَعَهُ عَلَيْهِ غَيْرُهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قیامت کے دن، بندے سے سب سے پہلے جس چیز کے بارے میں سوال کیا جائے گا، وہ یہ ہے کہ اُس کی نماز کا جائزہ لیا جائے گا، اگر وہ ٹھیک ہوئی، تو وہ بندہ کامیاب ہو جائے گا، اور اگر وہ خراب ہوئی، تو وہ بندہ رُسوائی اور خسارے کا شکار ہو جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خلید بن علج ہے، جسے امام أحمد، امام نسائی رحمہ اللہ اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے، اور امام ابن عدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس کی نقل کردہ زیادہ تر احادیث کی دیگر راویوں نے متابعت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1609]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1610
وَعَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - أَرَاهُ ذَكَرَهُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْعَبْدَ الْمَمْلُوكَ لِيُحَاسَبُ بِصَلَاتِهِ، فَإِذَا نَقَصَ مِنْهَا قِيلَ لَهُ: لِمَ نَقَصْتَ مِنْهَا؟ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ سَلَّطْتَ عَلَيَّ مَلِيكًا شَغَلَنِي عَنْ صَلَاتِي، فَيَقُولُ: قَدْ رَأَيْتُكَ تَسْرِقُ مِنْ مَالِهِ لِنَفْسِكَ، فَهَلَّا سَرَقْتَ مِنْ عَمَلِكَ لِنَفْسِكَ؟ فَيَجِبُ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَيْهِ الْحُجَّةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، وَثَّقَهُ عُثْمَانُ وَأَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
حسن بصری نے، سیدنا ابوہریرہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: (راوی بیان کرتے ہیں:) میرا خیال ہے انہوں نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ذکر کیا ہے (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے:) ”غلام بندے سے، اُس کی نماز کے بارے میں حساب لیا جائے گا، جب اس میں کوئی کمی ہو گی، تو اس سے کہا: جائے گا: تم نے اس میں کیوں کمی کی؟ تو وہ عرض کرے گا: اے میرے پروردگار!! تو نے مجھ پر ایک ایسا مالک مسلط کر دیا تھا، جس نے مجھے نماز سے غافل کر دیا تھا، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں نے تمہیں دیکھا تھا کہ تم اس کے (یعنی اپنے مالک کے) مال میں سے، اپنی ذات کے لئے چوری کر لیتے تھے، تو کیا تم اپنے عمل میں سے، اپنی ذات کے لئے چوری نہیں کر سکتے تھے؟ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) تو اس کے خلاف اللہ تعالیٰ کی حجت لازم ہو جائے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے، جسے عثمان، امام أحمد اور ایک جماعت نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1610]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8153»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1611
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ ذَكَرَ الصَّلَاةَ يَوْمًا فَقَالَ:" مَنْ حَافَظَ عَلَيْهَا كَانَتْ لَهُ نُورًا وَبُرْهَانًا وَنَجَاةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ لَمْ يُحَافِظْ عَلَيْهَا لَمْ يَكُنْ لَهُ نُورٌ وَلَا بُرْهَانٌ وَلَا نَجَاةٌ، وَكَانَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَعَ فِرْعَوْنِ وَهَامَانَ وَأُبَيِّ بْنِ خَلَفٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اس کی حفاظت کرے گا، یہ اس کے لئے قیامت کے دن نور، برہان اور نجات کا باعث ہو گی، اور جو شخص اس کی حفاظت نہیں کرے گا، تو اُس کے لئے نہ کوئی نور ہو گا، اور نہ برہان ہو گی، اور نہ نجات ہو گی، اور ایسا شخص قیامت کے دن فرعون، ہامان اور اُبی بن خلف کے ساتھ ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام أحمد کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1611]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند عبد الله بن عمرو بن العاص رضى الله عنهما 6404 المعجم الاوسط للطبراني باب الالف، من اسمه احمد 1790، مسند الشاميين للطبراني ما انتهى إلينا من مسند إبراهيم بن ابي عبلة ما روى ابن ثوبان، عن المصريين ابن ثوبان، عن سعيد بن ابي ايوب، 240، صحيح ابن حبان كتاب الصلاة، باب الوعيد على ترك الصلاة، ذكر الزجر عن ترك المرء المحافظة على الصلوات المفروضات، 1483 مشكل الآثار للطحاوي 2686، أخرجه مسند أحمد برقم: 6540، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2721، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1788»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1612
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا سَهْمَ فِي الْإِسْلَامِ لِمَنْ لَا صَلَاةَ لَهُ، وَلَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اس شخص کا اسلام میں کوئی حصہ نہیں ہے، جس کی نماز نہ ہو، اور اس شخص کی نماز نہیں ہوتی، جس کا وضو نہ ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید بن ابوسعید ہے، جس کے ”ضعیف“ ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1612]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1613
وَعَنْ حُذَيْفَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْإِسْلَامُ ثَمَانِيَةُ أَسْهُمٍ، الْإِسْلَامُ سَهْمٌ وَالصَّلَاةُ سَهْمٌ".
وَقَدْ تَقَدَّمَ بِتَمَامِهِ وَأَحَادِيثُ أُخَرُ فِي الْإِيمَانِ، وَحَدِيثُ حُذَيْفَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اسلام کے آٹھ حصے ہیں، اسلام (یعنی ایمان کا زبانی اقرار) ایک حصہ ہے، نماز ایک حصہ ہے“۔ اس سے پہلے یہ حدیث مکمل گزر چکی ہے، اور دیگر احادیث بھی ایمان سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں،
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1613]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1614
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَلَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا طُهُورَ لَهُ، وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا صَلَاةَ لَهُ، إِنَّمَا مَوْضِعُ الصَّلَاةِ مِنَ الدِّينِ كَمَوْضِعِ الرَّأْسِ مِنَ الْجَسَدِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ الْحُسَيْنُ ابْنُ الْحَكَمِ الْحِبَرِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اس شخص کا ایمان نہیں ہے، جس کی امانت نہ ہو اور اس شخص کی نماز نہیں ہوتی، جس کی طہارت نہ ہو، اور اس شخص کا دین نہیں ہوتا، جس کی نماز نہ ہو، دین میں نماز کو وہی حیثیت حاصل ہے، جو جسم میں سر کو حاصل ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: حسین بن حکم خبری نامی راوی اسے نقل کرنے میں منفرد ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1614]
تخریج الحدیث: «المعجم الصغير للطبراني من اسمه احمد، 162، المعجم الاوسط للطبراني باب الالف، من اسمه احمد 2333، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2313، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 145»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں