الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابٌ فَرْضُ الصَّلَاةِ .
نماز کی فرضیت کا بیان
حدیث نمبر: 1615
وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ لَمْ يُوتِرْ فَلَا صَلَاةَ لَهُ"، فَبَلَغَ ذَلِكَ عَائِشَةَ فَقَالَتْ: مَنْ سَمِعَ هَذَا مِنْ أَبِي الْقَاسِمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ وَاللَّهِ مَا بَعُدَ الْعَهْدُ وَمَا نَسِيتُ، إِنَّمَا قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ جَاءَ بِصَلَوَاتِ الْخَمْسِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَدْ حَافَظَ عَلَى وُضُوئِهَا وَمَوَاقِيتِهَا وَرُكُوعِهَا وَسُجُودِهَا لَمْ يَنْقُضْ مِنْهَا شَيْئًا - جَاءَ وَلَهُ عِنْدَ اللَّهِ عَهْدٌ أَنْ لَا يُعَذِّبَهُ، وَمَنْ جَاءَ قَدِ انْتَقَصَ مِنْهُنَّ شَيْئًا فَلَيْسَ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ عَهْدٌ، إِنْ شَاءَ رَحِمَهُ، وَإِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا عِيسَى بْنُ وَاقِدٍ. قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا عِيسَى بْنُ وَاقِدٍ. قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
ابوسلمہ نے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”جس شخص نے وتر ادا نہ کیے ہوں، اُس کی نماز نہیں ہوتی“۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس روایت کے بارے میں پتہ چلا، تو انہوں نے فرمایا: سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ روایت کس نے سنی ہے؟ اللہ کی قسم! نہ تو زیادہ عرصہ گزرا ہے، اور نہ ہی میں بات بھولی ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی تھی: ”جو شخص قیامت کے دن پانچ نمازیں لے کے آئے گا، یوں کہ اُس نے ان نمازوں کے وضو، اُن کے اوقات، ان کے رکوع اور ان کے سجود کی حفاظت کی ہو، اور اس میں کوئی کمی نہ کی ہو، تو جب وہ شخص آئے گا، تو اس شخص کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ عہد ہو گا کہ اللہ تعالیٰ اُسے عذاب نہیں دے گا، اور جو شخص ایسی حالت میں آئے کہ اس نے ان نمازوں میں کسی حوالے سے کوئی کمی کی ہو، تو اس شخص کے لئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کوئی عہد نہیں ہو گا، اگر اللہ تعالیٰ چاہے گا، تو اس پر رحم کرے گا، اور اگر چاہے گا، تو اسے عذاب دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں۔ محمد بن عمرو نامی راوی کے حوالے سے، اس روایت کو صرف عیسیٰ بن واقد نے نقل کیا ہے۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:): میں یہ کہتا ہوں: میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1615]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1616
وَعَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثٌ مَنْ حَفِظَهُنَّ فَهُوَ وَلِيٌّ حَقًّا، وَمَنْ ضَيَّعَهُنَّ فَهُوَ عَدُوٌّ حَقًّا: الصَّلَاةُ، وَالصِّيَامُ، وَالْجَنَابَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین چیزیں ایسی ہیں کہ جو شخص ان کی حفاظت کرے گا، تو وہ در حقیقت ولی ہو گا، اور جو شخص ان کو ضائع کرے گا، وہ درحقیقت دشمن ہو گا، نماز، روزہ اور جنابت“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عدی بن فضل ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1616]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عدی بن فضل ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1616]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8956»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، اس کی سند میں عدی بن الفضل ہے جو کہ ضعیف راوی ہے۔
حدیث نمبر: 1617
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُ مِنْ أُمَّتِهِ:" اكْفُلُوا لِي بِسِتٍّ أَكْفُلْ لَكُمْ بِالْجَنَّةِ". قُلْتُ: مَا هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" الصَّلَاةُ، وَالزَّكَاةُ، وَالْأَمَانَةُ، وَالْفَرْجُ، وَالْبَطْنُ، وَاللِّسَانُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ. قُلْتُ: وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ. قُلْتُ: وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آس پاس موجود اپنی امت کے افراد سے فرمایا: تم لوگ مجھے چھ چیزوں کی ضمانت دو! میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں، راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کیا ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نماز، زکوۃ، امانت، شرمگاہ، پیٹ اور زبان۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ یہ فرماتے ہیں: یہ روایت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے صرف اسی سند کے ساتھ نقل کی گئی ہے، (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1617]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8594»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 1618
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَسْلَمَ الرَّجُلُ كَانَ أَوَّلًا يُعَلِّمُنَا الصَّلَاةَ، أَوْ قَالَ: عَلِّمْهُ الصَّلَاةَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابومالک اشجعی رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: جب کوئی شخص اسلام قبول کرتا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے پہلے ہمیں نماز کی تعلیم دیتے تھے، راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: اسے نماز کی تعلیم دیتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے مجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1618]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے مجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1618]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2765»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 1619
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ افْتَرَضَ عَلَى الْعِبَادِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے ہر دن اور رات میں، بندوں پر پانچ نمازیں فرض قرار دی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1619]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1619]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 1620
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ قَالَا: أَوَّلُ صَلَاةٍ فُرِضَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الظُّهْرُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَاسِينُ الزَّيَّاتُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَاسِينُ الزَّيَّاتُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جو نماز، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر سب سے پہلے فرض کی گئی، وہ ظہر کی نماز ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یسین زیات ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1620]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یسین زیات ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1620]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9320»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 1621
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: أَوَّلُ صَلَاةٍ رَكَعْنَا فِيهَا الْعَصْرُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا هَذَا؟ فَقَالَ:" بِهَذَا أُمِرْتُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو عَبْدِ الرَّحِيمِ، فَإِنْ كَانَ هُوَ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ فَهُوَ ثِقَةٌ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ، وَلَمْ أَجِدْ أَبُو عَبْدِ الرَّحِيمِ فِي الْمِيزَانِ، وَهُوَ مَجْهُولٌ.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو نماز ہم نے سب سے پہلے ادا کی، وہ عصر کی نماز ہے (یا شاید یہ ترجمہ ہو گا: جس نماز میں ہم نے سب سے پہلے رکوع کیا، وہ عصر کی نماز ہے)۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے اس کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوعبدالرحیم ہے، اگر تو یہ خالد بن یزید ہے، تو پھر یہ ”ثقہ“ ہے، اور صحیح کے رجال میں سے ہے، میں نے ”میزان الاعتدال“ میں ابوعبدالرحیم کا ذکر نہیں پایا ہے، یہ شخص مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1621]

تخریج الحدیث: «البحر الزخار مسند البزار ومما روى زاذان عن على بن ابي طالب، 733، المعجم الاوسط للطبراني باب العين، باب الميم من اسمه محمد 7389، أخرجه مسند البزار برقم: 814، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7249»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف بوجہ جہالتِ راوی
حدیث نمبر: 1622
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَأْسُهُ فِي حِجْرِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَهُوَ يَقُولُ لِعَلِيٍّ:" اللَّهَ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ، اللَّهَ اللَّهَ وَالصَّلَاةَ"، فَكَانَ ذَلِكَ آخَرَ مَا تَكَلَّمَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ غَسَّانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ غَسَّانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا، تو اس وقت آپ کا سر مبارک سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کی گود میں تھا، اور آپ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ فرمایا: اپنے زیر ملکیت لوگوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا) اور نماز کے بارے میں اللہ تعالیٰ (کے حکم کی پابندی کرنا) راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو آخری کلام ارشاد فرمایا تھا، وہ یہ تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عنسان بن عبداللہ ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1622]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3886»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1623
وَعَنْ وَاصِلٍ قَالَ: أَدْرَكْتُ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُقَالُ لَهُ: نَاجِيَةُ الطَّفَاوِيُّ وَهُوَ يَكْتُبُ الْمَصَاحِفَ، فَأَتَتْهُ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ: جِئْتُ أَسْأَلُكَ عَنِ الصَّلَاةِ، فَقَالَ: إِنَّكِ لِفَاجِرَةٌ، أَوْ لَقَدْ جِئْتِ مِنْ عِنْدِ رَجُلٍ فَاجِرٍ. قَالَتْ: بَلْ جِئْتِ مِنْ عِنْدِ رَجُلٍ فَاجِرٍ، زَوَّجَنِي أَهْلِي وَأَنَا جَارِيَةٌ بِكْرٌ، تَزَوَّجَنِي رَجُلٌ مَنْ بَنِي تَمِيمٍ كَانَ يَأْتِي عَلَيْهِ أَيَّامٌ لَا يَمَسُّ الْمَاءَ وَلَا يُصَلِّي، وَيَجِيءُ بَعْدَ الثَّلَاثِ فَيَتَوَضَّأُ مِنَ الْمَاءِ، ثُمَّ يَنْقُرُ نَقْرَتَيْنِ وَيَقُولُ: (حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ) ، فَقَالَ لَهَا نَاجِيَةُ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَمْسَ صَلَوَاتٍ: الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعَشَاءَ وَالصُّبْحَ، فَأَتَتْ أَهْلَهَا فَقَالَتْ: أَنْقِذُونِي مِنْ زَوْجِي، فَإِنَّهُ رَجُلٌ فَاجِرٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْبَرَاءُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْغَنَوِيُّ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: هُوَ عِنْدِي أَقْرَبُ إِلَى الصِّدْقِ مِنْهُ إِلَى الضَّعْفِ. قُلْتُ: الَّذِينَ ضَعَّفُوهُ كَلَامُهُمْ فِيهِ لِينٌ.

واصل بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب کو پایا ہے، جن کا نام سیدنا ناجیہ طفاوی رضی اللہ عنہ تھا، وہ قرآن مجید کی کتابت کرتے تھے، ایک عورت اُن کے پاس آئی اور بولی: میں آپ سے نماز کے بارے میں دریافت کرنے کے لئے آئی ہوں، تو انہوں نے فرمایا: تم ایک گنہگار عورت ہو، یا تم ایک گنہگار شخص کے پاس سے آئی ہو، اُس عورت نے عرض کی: جی نہیں! بلکہ میں گنہگار شخص کے پاس سے آئی ہوں، میرے گھر والوں نے میری شادی کر دی تھی، میں ان دنوں کنواری لڑکی تھی، بنو تمیم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے میرے ساتھ شادی کی تھی، جس پر کئی دن اس طرح گزر جاتے ہیں کہ وہ اس دوران پانی استعمال نہیں کرتا اور نماز ادا نہیں کرتا، پھر تین دن گزرنے کے بعد وہ آتا ہے، اور پانی کے ذریعے وضو کرتا ہے، پھر دو مرتبہ ٹھونگے مارتا ہے، اور یہ کہتا ہے: (اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے:) ”نمازوں کی حفاظت کرو، اور درمیانی نماز کی، اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عاجزی کے ساتھ کھڑے رہو“۔ تو سیدنا ناجیہ طفاوی رضی اللہ عنہ نے اس عورت سے فرمایا: اللہ کے رسول نے پانچ نمازیں ادا کی ہیں، ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور صبح (یعنی فجر کی نماز) وہ عورت اپنے گھر والوں کے پاس گئی، اور بولی: تم لوگ مجھے میرے شوہر سے الگ کروا دو! کیونکہ وہ ایک گنہگار شخص ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی براء بن عبداللہ عننوی ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن عدی کہتے ہیں: میرے نزدیک وہ شخص ضعیف ہونے کے قریب ہونے کی بہ نسبت سچا ہونے کے زیادہ قریب ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: جن حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس راوی کے بارے میں اُن کا کلام کمزور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1623]

حدیث نمبر: 1624
وَعَنْ بَيْجَرَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: أَتَيْنَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْلَمْنَا وَسَأَلْنَاهُ أَنْ يَضَعَ عَنَّا الْعَتَمَةَ. قَالَ:" صَلَاةُ الْعَتَمَةِ؟" قُلْنَا: إِنَّا نُشْغَلُ بِحَلْبِ إِبِلِنَا. قَالَ:" إِنَّكُمْ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ - سَتَحْلِبُونَ وَتُصَلُّونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ الرَّحَّالِ بْنِ الْمُنْذِرِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ بَيْجَرَةَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَ الرَّحَّالَ وَلَا أَبَاهُ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ الرَّحَّالِ بْنِ الْمُنْذِرِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ بَيْجَرَةَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَ الرَّحَّالَ وَلَا أَبَاهُ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا بچرہ بن عامر بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم نے اسلام قبول کیا، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ درخواست کی: کہ آپ ہمیں عشاء کی نماز معاف کر دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا ہے: عشاء کی نماز کیوں؟ ہم نے عرض کی: ہم اس وقت اپنے اونٹوں کا دودھ دوہنے میں مصروف ہوتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر اللہ نے چاہا، تو تم لوگ دودھ بھی دوہ لو گے اور نماز بھی پڑھ لو گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں رحال بن منذر کے حوالے سے، اُس کے والد کے حوالے سے، اس کے دادا سیدنا بچرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے، میں نے کسی کو رحال، یا اُس کے والد کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1624]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني باب الباء، باب من اسمه بشير بيحرة بن عامر، 1228، معرفة الصحابة لأبي نعيم الأصبهاني باب الباء، من اسمه بسر بيحرة بن عامر 1196، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1240»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف