🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1. بَابٌ فَرْضُ الصَّلَاةِ .
نماز کی فرضیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1595
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ عَلِمَ أَنَّ الصَّلَاةَ حَقٌّ وَاجِبٌ دَخَلَ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ فِي زِيَادَاتِهِ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" حَقٌّ مَكْتُوبٌ وَاجِبٌ"، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص یہ بات جان لے، کہ نماز حق اور واجب ہے، وہ جنت میں داخل ہو گا“۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے اپنی ”زیادات“ میں نقل کی ہے، اسے امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کیا ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”حق ہے، لازم کی گئی ہے، واجب ہے“۔ امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1595]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند العشرة المبشرين بالجنة مسند عثمان بن عفان رضى الله عنه، حديث 419، البحر الزخار مسند البزار، عبدالملك بن عبيد، 412، مسند عبد بن حميد مسند عثمان بن عفان رضى الله عنه، 50، المستدرك على الصحيحين للحاكم كتاب الإيمان، واما حديث اشعث بن جابر 222، السنن الكبرى للبيهقى كتاب الصلاة، باب اصل فرض الصلاة 1552، شعب الإيمان للبيهقي الحادى والعشرون من شعب الإيمان وهو باب فى الصلاة، 2679، أخرجه مسند أحمد برقم: 425»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1596
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ افْتَرَضَ عَلَى الْعِبَادِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ رَاشِدٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَرَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ حِبَّانَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ. وَتَأْتِي فِي صَلَاةِ السَّفَرِ أَحَادِيثُ فِي فَرْضِ الصَّلَاةِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے، ہر دن اور رات میں، بندوں پر پانچ نمازیں فرض قرار دی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اپنے استاد محمد بن راشد کے حوالے سے نقل کی ہے، میں اُن سے واقف نہیں ہوں رؤاد بن جراح نامی راوی کو امام أحمد نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور ابن حبان نے بھی ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، نماز کی فرضیت کے بارے میں، احادیث آگے چل کر، سفر کی نماز سے متعلق باب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1596]
تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب العين، 7406»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1597
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَوَّلَ مَا افْتَرَضَ اللَّهُ - تَعَالَى - عَلَى النَّاسِ مِنْ دِينِهِمُ الصَّلَاةُ، وَآخَرُ مَا يَبْقَى الصَّلَاةُ، وَأَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ الصَّلَاةُ، يَقُولُ اللَّهُ: انْظُرُوا فِي صَلَاةِ عَبْدِي، فَإِنْ كَانَتْ تَامَّةً كُتِبَتْ تَامَّةً، وَإِنْ كَانَتْ نَاقِصَةً قَالَ: انْظُرُوا هَلْ لَهُ مِنْ تَطَوُّعٍ؟ فَإِنْ وُجِدَ لَهُ تَطَوُّعٌ تَمَّتِ الْفَرِيضَةُ مِنَ التَّطَوُّعِ، ثُمَّ قَالَ: انْظُرُوا هَلْ زَكَاتُهُ تَامَّةٌ؟ فَإِنْ وُجِدَتْ زَكَاتُهُ تَامَّةً كُتِبَتْ تَامَّةً، وَإِنْ كَانَتْ نَاقِصَةً قَالَ: انْظُرُوا هَلْ لَهُ صَدَقَةٌ؟ فَإِنْ كَانَتْ لَهُ صَدَقَةٌ تَمَّتْ لَهُ زَكَاتُهُ مِنَ الصَّدَقَةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ، ضَعَّفَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ عَدِيٍّ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے بندوں پر، اُن کے دین کے حوالے سے، سب سے پہلے اُن پر نماز فرض کی ہے، اور آخری باقی رہ جانے والی چیز بھی نماز ہے، بندے سے سب سے پہلے جس چیز کا حساب لیا جائے گا، وہ نماز ہے، اللہ تعالی (فرشتوں سے) فرمائے گا: میرے بندے کی نماز کا جائزہ لو! اگر وہ مکمل ہوئی، تو وہ مکمل نوٹ کی جائے گی، اور اگر وہ ناقص ہوئی، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تم اس بات کا جائزہ لو! کہ کیا اس کی کوئی نفل نماز ہے؟ اگر اس کی کوئی نفل نماز مل گئی، تو نفل کے ذریعے اُس کے فریضے کو مکمل کر دیا جائے گا، پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اس بات کا جائزہ لو! کہ کیا اس کی زکوٰۃ مکمل ہے؟ تو اگر اس بندے کی زکوٰۃ مکمل پائی گئی، تو وہ مکمل نوٹ کی جائے گی، اور اگر وہ ناقص ہوئی، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اس بات کا جائزہ لو! کہ کیا اس نے کوئی صدقہ کیا ہے؟ اگر اس کا کوئی صدقہ ہوا، تو صدقے کے ذریعے اس کی زکوٰۃ کو مکمل کیا جائے گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے، جسے شعبہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، یحییٰ بن معین اور ابن عدی نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1597]
تخریج الحدیث: «مسند أبى يعلى الموصلى يزيد الرقاشي، 4011، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 770»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، اس کے راوی یزید الرقاشی کو جمہور محدثین نے ضعیف قرار دیا ہے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1598
وَعَنْ حَنْظَلَةَ الْكَاتِبِ قَالَ: سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ حَافَظَ عَلَى الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ: رُكُوعِهِنَّ، وَسُجُودِهِنَّ، وَمَوَاقِيتِهِنَّ، وَعَلِمَ أَنَّهُنَّ حَقٌّ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ - دَخَلَ الْجَنَّةَ" أَوْ قَالَ:" وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ" أَوْ قَالَ:" حَرُمَ عَلَى النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حنظلہ کاتب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص پانچ نمازوں، اُن کے رکوع، اُن کے سجود اور اُن کے اوقات کی حفاظت کرے گا، اور یہ بات جان لے گا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والا حق ہے، تو وہ شخص جنت میں داخل ہو گا (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اُس کے لئے جنت واجب ہو جائے گی (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) وہ جہنم پر حرام ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1598]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل اول مسند الكوفيين، حديث حنظلة الكاتب الاسيدى 18011، المعجم الكبير للطبراني من اسمه الحارث، حريث بن زيد بن ثعلبة الانصاري حنظلة بن الربيع الاسيدى الكاتب، 3412، معرفة الصحابة لابي نعيم الاصبهاني باب الحاء، باب من اسمه حصين حنظلة بن الربيع بن المرقع بن صيفى الاسيدي التميمي، 2045، أخرجه مسند أحمد برقم: 17881، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3494»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1599
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بَعَثَتْ بَنُو سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ ضِمَامَ بْنَ ثَعْلَبَةَ وَافِدًا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَدِمَ عَلَيْهِ، فَأَنَاخَ بَعِيرَهُ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ ثُمَّ عَقَلَهُ، ثُمَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسٌ فِي أَصْحَابِهِ - وَكَانَ ضِمَامٌ رَجُلًا أَشْعَرَ ذَا غَدِيرَتَيْنِ - فَأَقْبَلَ حَتَّى وَقَفَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَصْحَابِهِ فَقَالَ: أَيُّكُمُ ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ". قَالَ: مُحَمَّدٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: ابْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، إِنِّي سَائِلُكَ وَمُغْلِظٌ فِي الْمَسْأَلَةِ، فَلَا تَجِدَنَّ فِي نَفْسِكَ. قَالَ:" لَا أَجِدُ فِي نَفْسِي، فَسَلْ عَمَّا بَدَا لَكَ". قَالَ: أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ إِلَهِكَ وَإِلَهِ مَنْ قَبْلَكَ وَإِلَهِ مَنْ هُوَ كَائِنٌ بَعْدَكَ، آللَّهُ بَعَثَكَ إِلَيْنَا رَسُولًا؟ قَالَ:" اللَّهُمَّ نَعَمْ"، فَقَالَ: أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ إِلَهِكَ وَإِلَهَ مَنْ هُوَ كَائِنٌ بَعْدَكَ، آللَّهُ أَمَرَكَ أَنَّ تَأْمُرَنَا أَنْ نَعْبُدَهُ لَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا، وَأَنْ نَخْلَعَ هَذِهِ الْأَنْدَادَ الَّتِي كَانَ آبَاؤُنَا يَعْبُدُونَ مَعَهُ؟ قَالَ:" اللَّهُمَّ نَعَمْ". قَالَ: فَأَنْشُدُكَ اللَّهَ إِلَهَكَ وَإِلَهَ مَنْ قَبْلَكَ وَإِلَهَ مَنْ هُوَ كَائِنٌ بَعْدَكَ، آللَّهُ أَمَرَكَ أَنَّ تُصَلِّيَ هَذِهِ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ؟ قَالَ:" اللَّهُمَّ نَعَمْ". قَالَ: ثُمَّ جَعَلَ يَذْكُرُ فَرَائِضَ الْإِسْلَامِ فَرِيضَةً فَرِيضَةً: الزَّكَاةَ، وَالصِّيَامَ، وَالْحَجَّ، وَشَرَائِعَ الْإِسْلَامِ كُلَّهَا، يُنَاشِدُهُ عِنْدَ كُلِّ فَرِيضَةٍ كَمَا نَاشَدَهُ فِي الَّتِي قَبْلَهَا، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ: إِنِّي أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، وَسَأُؤَدِّي هَذِهِ الْفَرَائِضَ وَأَجْتَنِبُ مَا نَهَيْتِنِي عَنْهُ، لَا أَزْيَدَ وَلَا أَنْقُصُ. قَالَ: ثُمَّ انْصَرَفَ رَاجِعًا إِلَى بَعِيرِهِ. قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ وَلَّى:" إِنْ صَدَقَ ذُو الْعَقِيصَتَيْنِ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ".
قَالَ: فَأَتَى بَعِيرَهُ فَأَطْلَقَ عِقَالَهُ، ثُمَّ خَرَجَ حَتَّى قَدِمَ عَلَى قَوْمِهِ فَاجْتَمَعُوا إِلَيْهِ، فَكَانَ أَوَّلُ مَا تَكَلَّمَ بِهِ أَنْ قَالَ: بِئْسَتِ اللَّاتُ وَالْعُزَّى. قَالُوا: مَهْ يَا ضِمَامُ، اتَّقِ الْبَرَصَ وَالْجُذَامَ، اتَّقِ الْجُنُونَ. قَالَ: وَيْلَكُمْ، إِنَّهُمَا وَاللَّهِ مَا يَضُرَّانِ وَلَا يَنْفَعَانِ، إِنَّ اللَّهَ قَدْ بَعَثَ رَسُولًا، وَأَنْزَلَ عَلَيْهِ كِتَابًا اسْتَنْقَذَكُمْ بِهِ مِمَّا كُنْتُمْ فِيهِ، وَإِنِّي أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّمُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَقَدْ جِئْتُكُمْ مِنْ عِنْدِهِ بِمَا أَمَرَكُمْ بِهِ وَنَهَاكُمْ عَنْهُ. قَالَ: فَوَاللَّهِ مَا أَمْسَى فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ وَفِي حَاضِرِهِ رَجُلٌ وَلَا امْرَأَةٌ إِلَّا مُسْلِمًا. قَالَ: يَقُولُ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَمَا سَمِعْنَا بِوَافِدِ قَوْمٍ أَفْضَلَ مِنْ ضِمَامٍ.
قُلْتُ: عَزَاهُ صَاحِبُ الْأَطْرَافِ إِلَى أَبِي دَاوُدَ، وَلَمْ أَجِدْ فِي أَبِي دَاوُدَ إِلَّا طَرَفًا مِنْ أَوَّلِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: بنو سعد بن بکر نے ضمام بن ثعلبہ کو وافد (یعنی نمائندے کے طور پر) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اُس نے مسجد کے دروازے پر اپنے اونٹ کو بٹھایا اور پھر اُسے باندھ دیا، پھر وہ مسجد میں داخل ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت اپنے اصحاب کے درمیان تشریف فرما تھے، ضمام ایک ایسا شخص تھا، جس کے بال زیادہ تھے، اور اس نے زلفیں رکھی ہوئی تھیں، وہ آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے درمیان موجود، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر ٹھہر گیا، اُس نے دریافت کیا: آپ لوگوں میں سے جناب عبدالمطلب کے صاحبزادے کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں عبدالمطلب کا صاحبزادہ ہوں، اُس نے دریافت کیا: آپ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اس نے کہا: جناب عبدالمطلب کے صاحبزادے! میں آپ سے کچھ پوچھنا چاہتا ہوں، سوال کرتے ہوئے میرے لہجے میں سختی ہو سکتی ہے، تو آپ اس بات کا برا نہ منائیے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں برا نہیں مناؤں گا، تمہیں جو مناسب لگتا ہے، تم پوچھو! اس نے کہا: میں آپ کو اس اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، جو آپ کا معبود ہے، اور آپ سے پہلے والوں کا معبود ہے، اور آپ کے بعد جو لوگ بھی ہوں گے، اُن کا معبود ہے، کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو ہماری طرف رسول بنا کر مبعوث کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ جانتا ہے، جی ہاں! اس نے کہا: میں آپ کو اس اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، جو آپ کا بھی معبود ہے، اور ہر اس فرد کا معبود ہے، جو آپ کے بعد ہو گا، کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ حکم دیا ہے کہ آپ ہمیں اس بات کا حکم دیں کہ ہم اُسی کی عبادت کریں اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرائیں، اور اپنے ان باطل معبودوں سے الگ ہو جائیں، جن کی ہمارے آباؤ اجداد، اللہ تعالیٰ کے ہمراہ عبادت کیا کرتے تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ جانتا ہے، ایسا ہی ہے، اُس نے کہا: میں آپ کو اُس اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، جو آپ کا معبود ہے، اور آپ سے پہلے والوں کا اور آپ کے بعد جتنے بھی ہوں گے، اُن کا معبود ہے، کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ حکم دیا ہے کہ آپ نے یہ پانچ نمازیں ادا کرنی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ جانتا ہے، جی ہاں! راوی بیان کرتے ہیں: پھر اُس شخص نے اسلام کے فرائض کو ایک، ایک کر کے ذکر کیا، زکوۃ، روزوں، حج اور شریعت کے تمام بنیادی احکام کا ذکر کیا اور ہر فرض کا ذکر کرتے ہوئے، اُس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کا واسطہ دیا، اور جس طرح اُس سے پہلے والے فرض کے بارے میں، اُس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو واسطہ دے کر دریافت کیا تھا، جب وہ اس بات سے فارغ ہوا، تو وہ بولا: کہ میں اس کی بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، میں آگے چل کر یہ فرائض سرانجام دوں گا، اور آپ نے مجھے جن چیزوں سے منع کیا ہے، اُن سے اجتناب کروں گا میں ان احکام میں کوئی کمی یا کوئی اضافہ نہیں کروں گا، راوی کہتے ہیں: پھر وہ اپنے اونٹ کی طرف جانے کے لئے مڑ گیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب وہ مڑ گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر یہ زلفوں والا شخص سچ کہہ رہا ہے، تو یہ جنت میں داخل ہو گا“۔ راوی بیان کرتے ہیں: وہ شخص اپنے اونٹ کے پاس آیا، اُس نے اپنے اونٹ کی رسی کھولی، پھر وہ وہاں سے روانہ ہوا، یہاں تک کہ وہ اپنی قوم کے پاس آیا، لوگ اکھٹے ہو کر اس کے پاس آئے، تو اس نے جو سب سے پہلی بات کی وہ یہ کہی: لات اور عزیٰ بہت برے ہیں، اُن لوگوں نے کہا: اے ضمام رک جاؤ! تم برص اور جذام سے بچ کے رہو! تم جنون سے بچ کے رہو! اُس نے کہا: تم لوگوں کا ستیاناس ہو، اللہ کی قسم! یہ دونوں نہ تو کوئی نقصان دے سکتے ہیں، اور نہ کوئی نفع دے سکتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے رسول کو مبعوث کیا ہے، اور ان پر کتاب نازل کی ہے، تاکہ وہ اُس رسول کے ذریعے تمہیں اس چیز (یعنی شرک) سے بچائے، جس میں تم مبتلا ہو، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی معبود ہے، اُس کا کوئی شریک نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، میں ان کے پاس سے تمہارے پاس وہ چیز لے کے آیا ہوں، جس کا انہوں نے تمہیں حکم دیا ہے، اور جس چیز سے انہوں نے تمہیں منع کیا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! اس دن شام ہونے سے پہلے، وہاں جتنے بھی مرد اور عورت موجود تھے۔ ان میں سے ہر ایک مسلمان ہو گیا۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: کسی بھی قوم کے نمائندے کے بارے میں، ہم نے یہ نہیں سنا، جو ضمام سے زیادہ فضیلت رکھتا ہو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) ”اطراف“ کے مصنف نے اس روایت کی نسبت امام ابوداؤد کی طرف کی ہے، لیکن میں نے سنن ابوداؤد میں یہ روایت نہیں پائی، اس کا صرف ابتدائی حصہ پایا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1599]
تخریج الحدیث: «صحيح ابن خزيمة كتاب الزكاة، جماع ابواب قسم المصدقات باب الرخصة فى قسم المرء صدقته من غير دفعها إلى الوالى، حديث 2217 المستدرك على الصحيحين للحاكم كتاب المغازى والسرايا، 4329 سنن الدارمي كتاب الطهارة، باب فرض الوضوء والصلاة 687 مصنف ابن ابي شيبة كتاب الإيمان والرويا، ما ذكر فى الإيمان والإسلام 29704 مسند احمد بن حنبل مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب 2311 السنن الكبرى للبيهقى كتاب قسم الصدقات، باب ما جاء فى رب المال يتولى تفرقة زكاة ماله بنفسه 12259 المعجم الاوسط للطبراني باب الالف، باب من اسمه إبراهيم 2760 المعجم الكبير للطبراني باب الصاد، باب الضاد ضمام بن ثعلبة الازدي، 8034 دلائل النبوة للبيهقي جماع ابواب غزوة تبوك، باب قدوم ضمام بن ثعلبة على رسول الله صلى الله عليه 2113، أخرجه سنن أبي داود برقم: 486، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2376، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 651، 652، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4437، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8149»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1600
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ مِنْ بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا غُلَامَ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، [ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَعَلَيْكَ السَّلَامُ" فَقَالَ: إِنِّي رَجُلٌ مِنْ أَخْوَالِكَ مِنْ بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ، وَأَنَا رَسُولُ قَوْمِي إِلَيْكَ وَوَافِدُهُمْ وَإِنِّي سَائِلُكَ فَمُشْتَدَّةٌ مَسْأَلَتِي إِيَّاكَ، وَمُنَاشِدُكَ فَمُشْتَدَّةٌ مُنَاشَدَتِي إِيَّاكَ ] فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" دُونَكَ يَا أَخَا بَنِي سَعْدٍ"، فَقَالَ: مَنْ خَلَقَكَ؟ وَمَنْ خَلَقَ مَنْ قَبْلَكَ؟ وَمَنْ هُوَ خَالِقُ مَنْ بَعْدَكَ؟ قَالَ:" اللَّهُ". قَالَ: فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ، أَهْوَ أَرْسَلَكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: مَنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَالْأَرَضِينَ السَّبْعَ، وَأَجْرَى بَيْنَهُنَّ الرِّزْقَ؟ قَالَ:" اللَّهُ". قَالَ: فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ، أَهْوَ أَرْسَلَكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: فَإِنَّا قَدْ وَجَدْنَا فِي كِتَابِكَ وَأَمَرَتْنَا رُسُلُكَ أَنْنُصَلِّيَ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ لِمَوَاقِيتِهَا، فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ، أَهْوَ أَمَرَكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: فَإِنَّا قَدْ وَجَدْنَا فِي كِتَابِكَ وَأَمَرَتْنَا [ رُسُلُكَ أَنْ نَصُومَ شَهْرَ رَمَضَانَ فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ أَهُوَ أَمَرَكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ" قَالَ فَإِنَّا قَدْ وَجَدْنَا فِي كِتَابِكَ وَأَمَرَتْنَا ] رُسُلُكَ أَنْ تَأْخُذَ مِنْ حَوَاشِي أَمْوَالِنَا فَتَجْعَلَهُ فِي فُقَرَائِنَا، فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ، أَهْوَ أَمَرَكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: أَمَّا الْخَامِسَةُ فَلَسْتُ بِسَائِلِكَ عَنْهَا وَلَا أَرَبَ لِي فِيهَا - يَعْنِي الْفَوَاحِشَ - ثُمَّ قَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَأَعْمَلَنَّ بِهَا وَمَنْ أَطَاعَنِي مِنْ قَوْمِي، ثُمَّ رَجَعَ، فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ ] ثُمَّ قَالَ:" لَئِنْ صَدَقَ لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: بنو سعد بن بکر سے تعلق رکھنے والا ایک دیہاتی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: اسے اولاد عبدالمطلب سے تعلق رکھنے والے نوجوان! آپ پر سلام ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم پر بھی سلام ہو، اس نے کہا: میں آپ کے ننھیالی عزیز بنو سعد بن بکر سے تعلق رکھنے والا شخص ہوں، اور میں اپنی قوم کے قاصد اور اُن کے نمائندے کے طور پر آپ کے پاس آیا ہوں، میں آپ سے کچھ سوالات کروں گا، آپ سے کیے جانے والے سوالات میں، لہجہ تیز ہو سکتا ہے، اور آپ کے ساتھ ہونے والے مکالمے میں کچھ شدت ہو سکتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: اے بنو سعد سے تعلق رکھنے والے فرد! تم بولو! اس نے دریافت کیا: آپ کو کس نے پیدا کیا ہے، اور آپ سے پہلے لوگوں کو کس نے پیدا کیا ہے؟ اور آپ کے بعد والوں کو پیدا کرنے والا کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: اللہ تعالی اس نے کہا: پھر میں آپ کو اسی کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، کہ کیا آپ کو اس نے مبعوث کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اس نے دریافت کیا: سات آسمانوں اور سات زمینوں کو کس نے پیدا کیا ہے؟ اور ان کے درمیان رزق کس نے جاری کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: اللہ تعالیٰ نے، اُس نے کہا: پھر میں آپ کو اسی کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں، کیا اُسی نے آپ کو مبعوث کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اُس نے کہا: آپ کے مکتوب میں ہم نے یہ بات پائی ہے، اور آپ کے قاصدوں نے ہمیں یہ حکم دیا ہے: کہ ہم دن اور رات میں پانچ نمازیں ان کے مخصوص اوقات میں ادا کریں، میں آپ کو اُسی ذات کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، کہ کیا اُس نے آپ کو اس چیز کا حکم دیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اس شخص نے کہا: ہم نے آپ کے مکتوب میں یہ بات پائی ہے، اور آپ کے قاصدوں نے ہمیں یہ حکم دیا ہے: کہ ہم رمضان کے مہینے کے روزے رکھیں، تو میں آپ کو اُسی ذات کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں ؛ کیا اُس نے آپ کو اس بات کا بھی حکم دیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اُس نے کہا: ہم نے آپ کے مکتوب میں یہ بات پائی ہے، اور آپ کے قاصدوں نے ہمیں یہ بات بتائی ہے: کہ ہم اپنے اموال میں سے کچھ حصہ لے کر اُسے اپنے غریبوں میں تقسیم کر دیں، میں آپ کو اسی ذات کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں: کیا اُس نے آپ کو اس کا حکم دیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اس نے کہا: جہاں تک پانچویں چیز کا تعلق ہے، تو اس کے بارے میں، میں آپ سے سوال نہیں کروں گا، اور نہ ہی اس بات میں مجھے دلچسپی ہے، راوی کہتے ہیں: اس کی مراد ”فواحش“ تھی، پھر اُس نے کہا: اُس ذات قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں اُن چیزوں پر عمل کروں گا، اور میری قوم میں سے، جو شخص بھی میری اطاعت کرے گا، وہ بھی اس پر عمل کرے گا، پھر وہ شخص واپس چلا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیئے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اطراف کے دانت نظر آنے لگے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر یہ سچ کہہ رہا ہے، تو یہ ضرور جنت میں داخل ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور مجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، اور وہ ”ثقہ“ ہے، لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1600]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 651، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2383، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2728»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1601
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ أَنَّ رَجُلًا مَرَّ عَلَى قَوْمٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ، فَرَدُّوا عَلَيْهِ السَّلَامَ، فَلَمَّا جَاوَزَهُمْ قَالَ رَجُلٌ مِنْهُمْ: وَاللَّهِ إِنِّي لَأُبْغِضُ هَذَا فِي اللَّهِ. فَقَالَ أَهْلُ الْمَجْلِسِ: بِئْسَ وَاللَّهِ مَا قُلْتَ، أَمَا وَاللَّهِ لِنُنْبِئَنَّهُ، قُمْ يَا فُلَانُ - رَجُلًا مِنْهُمْ - فَأَخْبِرْهُ، فَأَدْرَكَهُ رَسُولُهُمْ فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَ، فَانْصَرَفَ الرَّجُلُ حَتَّى أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَرَرْتُ بِمَجْلِسٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فِيهِمْ فُلَانٌ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِمْ فَرَدُّوا السَّلَامَ، فَلَمَّا جَاوَزْتُهُمْ أَدْرَكَنِي رَجُلٌ مِنْهُمْ فَأَخْبَرَنِي أَنَّ فُلَانًا قَالَ: وَاللَّهِ إِنِّي لَأُبْغِضُ هَذَا الرَّجُلَ فِي اللَّهِ، فَادْعُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَسَلْهُ عَلَى مَا يُبْغِضُنِي، فَدَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَهُ عَمَّا أَخْبَرَهُ الرَّجُلُ، فَاعْتَرَفَ بِذَلِكَ وَقَالَ: قَدْ قُلْتُ لَهُ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَلِمَ تُبْغِضُهُ؟" فَقَالَ: أَنَا جَارُهُ، وَأَنَا بِهِ خَابِرٌ، وَاللَّهِ مَا رَأَيْتُهُ يُصَلِّي صَلَاةً قَطُّ إِلَّا هَذِهِ الصَّلَاةَ الْمَكْتُوبَةَ الَّتِي يُصَلِّيهَا الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ. قَالَ: سَلْهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ رَآنِي قَطُّ أَخَّرْتُهَا عَنْ وَقْتِهَا، أَوْ أَسَأْتُ الْوُضُوءَ لَهَا، أَوْ أَسَأْتُ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ فِيهَا؟ فَسَأَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: لَا وَاللَّهِ، [ ثُمَّ قَالَ: وَاللَّهِ ] مَا رَأَيْتُهُ يَصُومُ قَطُّ إِلَّا هَذَا الشَّهْرَ الَّذِي يَصُومُهُ الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ. قَالَ: سَلْهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ رَآنِي قَطُّ فَرَّطْتُ فِيهِ أَوِ انْتَقَصْتُ مِنْ حَقِّهِ شَيْئًا؟ فَسَأَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَا. ثُمَّ قَالَ: وَاللَّهِ مَا رَأَيْتُهُ يُعْطِي سَائِلًا قَطُّ، وَلَا رَأَيْتُهُ يُنْفِقُ مِنْ مَالِهِ شَيْئًا فِي شَيْءٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا هَذِهِ الصَّدَقَةَ الَّتِي يُؤَدِّيهَا الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ. قَالَ: فَسَلْهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ كَتَمْتُ مِنَ الزَّكَاةِ شَيْئًا قَطُّ أَوْ مَاكَسْتُ فِيهَا طَالِبَهَا؟ قَالَ: فَسَأَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: لَا. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قُمْ، إِنْ أَدْرِي لَعَلَّهُ خَيْرٌ مِنْكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ أَثْبَاتٌ.
سیدنا ابوطفیل عامر بن واثلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص کا گزر، کچھ لوگوں کے پاس سے ہوا، اُس نے ان کو سلام کیا، لوگوں نے اُسے جواب دیا: جب وہ اُن لوگوں سے آگے چلا گیا، تو ان افراد میں سے ایک شخص نے یہ کہا: اللہ کی قسم! میں اللہ تعالیٰ کی ذات کی خاطر، اس شخص کو ناپسند کرتا ہوں، حاضرین محفل نے کہا: اللہ کی قسم! تم نے بری بات کہی ہے، اللہ کی قسم! میں اس شخص کو اس بارے میں ضرور بتاؤں گا، پھر انہوں نے اپنے میں سے ایک فرد سے یہ کہا: اے فلاں! تم اُٹھو اور اسے اس بارے میں بتا دو! ان لوگوں کا قاصد دوسرے شخص کے پاس گیا، اور اس شخص کے قول کے بارے میں اسے بتایا، تو وہ شخص مڑا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں مسلمانوں کی ایک محفل کے پاس سے گزرا، جن میں فلاں شخص موجود تھا، میں نے ان لوگوں کو سلام کیا، اُن لوگوں نے سلام کا جواب دیا:، جب میں ان لوگوں سے آگے چلا گیا، تو اُس کے بعد اُن میں سے ایک شخص میرے پاس آیا اور اس نے مجھے بتایا: فلاں شخص نے یہ کہا: ہے: اللہ کی قسم! میں اللہ کی ذات کی خاطر اس شخص سے بغض رکھتا ہوں یا رسول اللہ! آپ اُسے بلوائیے اور اس سے دریافت کیجئے کہ وہ کس وجہ سے مجھ سے بغض رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دوسرے شخص کو بلوایا اور اس سے اس چیز کے بارے میں دریافت کیا: جو پہلے شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا تھا، تو دوسرے شخص نے اس بات کا اعتراف کر لیا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اس شخص کے لئے یہ بات کہی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کیوں اس سے بغض رکھتے ہو؟ اس دوسرے شخص نے جواب دیا: میں اس کا پڑوسی ہوں، اور میں اس کے بارے میں بتاتا ہوں، اللہ کی قسم! میں نے اسے کبھی نماز ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھا، یہ صرف فرض نماز ادا کرتا ہے، جسے ہر نیک اور گنہگار پڑھ لیتا ہے، تو پہلے شخص نے کہا: یا رسول اللہ! آپ اس سے یہ پوچھ لیں کہ کیا اس نے مجھے کبھی دیکھا ہے کہ میں نے نماز کو اس کے مخصوص وقت سے تاخیر سے ادا کیا ہو؟ یا میں نے نماز کے لئے وضو کرتے ہوئے غلطی کی ہو؟ یا نماز کے دوران رکوع، یا سجدے میں غلطی کی ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرے شخص سے دریافت کیا: تو اس نے جواب دیا: جی نہیں! اللہ کی قسم! (یعنی میں نے اسے کبھی ایسا کرتے ہوئے نہیں دیکھا) پھر اس دوسرے شخص نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے اسے کبھی (کوئی نفلی روزہ رکھتے ہوئے نہیں دیکھا، یہ صرف اس مخصوص مہینے کے روزے رکھتا ہے، جس کے روزے ہر نیک اور گنہگار رکھ لیتا ہے، تو پہلے شخص نے کہا: یا رسول اللہ! آپ اس سے یہ پوچھیے کہ کیا اس نے مجھے کبھی ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے کہ میں نے روزے کے بارے میں کوتاہی کی ہو؟ یا روزے کے حق کے حوالے سے کوئی کمی کی ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرے شخص سے دریافت کیا: تو اُس نے جواب دیا: جی نہیں! (یعنی میں نے اسے کبھی ایسا کرتے ہوئے نہیں دیکھا) پھر اس دوسرے شخص نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے اسے کبھی کسی مانگنے والے کو کچھ دیتے ہوئے نہیں دیکھا، اور نہ ہی میں نے اسے کبھی اپنے مال میں سے، اللہ کی راہ میں کوئی چیز خرچ کرتے ہوئے دیکھا ہے، البتہ اس زکوٰۃ کا معاملہ مختلف ہے، جسے ہر نیک اور گنہگار شخص ادا کرتا ہے، تو پہلے شخص نے کہا: یا رسول اللہ!! آپ اس سے پوچھیے! کہ کیا میں نے زکوٰۃ میں سے کوئی چیز چھپائی ہے؟ یا میں نے زکوٰۃ وصول کرنے والے شخص کے ساتھ کبھی کوئی جھگڑا کیا ہے؟ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرے شخص سے اس بارے میں دریافت کیا: تو اس نے جواب دیا: جی نہیں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم اُٹھ جاؤ! میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ شخص تم سے زیادہ بہتر ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور امام أحمد کے رجال ”ثقہ“ اور ثبت ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1601]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند الانصار، حديث ابى الطفيل عامر بن واثلة 23195، أخرجه مسند أحمد برقم: 23291»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1602
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ قَوْقَلَ أَنَّهُ جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِذَا صَلَّيْتُ الْمَكْتُوبَةَ، وَصُمْتُ رَمَضَانَ، وَحَرَّمْتُ الْحَرَامَ، وَأَحْلَلْتُ الْحَلَالَ، وَلَمْ أَزِدْ عَلَى ذَلِكَ - أَدْخُلُ الْجَنَّةَ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: وَاللَّهُ لَا أَزِيدُ عَلَى ذَلِكَ شَيْئًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ جَابِرٍ.
سیدنا نعمان بن قوقل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ!! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اگر میں فرض نماز ادا کروں، رمضان کے روزے رکھوں، حرام کو حرام سمجھوں، حلال کو حلال سمجھوں اور میں اس پر کوئی اضافہ نہ کروں، تو کیا میں جنت میں داخل ہو جاؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! تو ان صاحب نے کہا: اللہ کی قسم! میں اس میں کوئی اضافہ نہیں کروں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور یہ روایت ”صحیح“ میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ہونے کے طور پر مذکور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1602]
تخریج الحدیث: «1602 صحيح مسلم كتاب الإيمان، باب بيان الإيمان الذى يدخل به الجنة 42، مستخرج ابي عوانة كتاب الإيمان، بيان الاعمال والفرائض التى إذا اداها بالقول والعمل دخل الجنة 4، المستدرك على الصحيحين للحاكم كتاب معرفة الصحابة رضى الله عنهم، ذكر النعمان بن قوقل الانصارى رضى الله عنه 6536، مسند احمد بن حنبل مسند جابر بن عبدالله رضى الله عنه 14484، المعجم الاوسط للطبراني باب العين، باب من اسمه محمود 8013، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11369، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9263»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن عند الشواھد حدیث صحیح، ولہ شاہد فی الصحیح من حدیث جابر۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1603
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: حَلَفَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ لَا يَتَطَوَّعُ بِشَيْءٍ أَبَدًا، وَلَا يَتْرُكُ شَيْئًا مِمَّا كَتَبَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
" مَا تَنْقِمُونَ مِنْ رَجُلٍ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّمِينُ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ دُحَيْمٌ وَأَبُو حَاتِمٍ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے یہ حلف اٹھایا کہ وہ کبھی بھی کوئی نفلی کام نہیں کرے گا، اور اللہ تعالیٰ نے، جو چیز اس پر فرض قرار دی ہے، اس میں سے کچھ بھی ترک نہیں کرے گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ ایک ایسے شخص پر اعتراض کر رہے ہو، کہ اگر وہ اللہ کے نام پر قسم اٹھا لے، تو اللہ تعالی اس بات کو پورا کر دے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن عبداللہ سمین ہے، جسے امام أحمد اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے، جب کہ دحیم اور ابوحاتم نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1603]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1604
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاوِيَةَ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا مِنْ كِنْدَةَ يَقُولُ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" لَا يَنْتَقِصُ أَحَدُكُمْ مِنْ صَلَاتِهِ شَيْئًا إِلَّا أَتَمَّهَا اللَّهُ مِنْ سُبْحَتِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
عبدالرحمن بن معاویہ بن خدیج بیان کرتے ہیں: میں نے کندہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: وہ کہتا ہے: میں نے انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صحابی کو یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ہے: وہ فرماتے ہیں: اُنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اپنی نماز میں کوئی کمی کرے گا، تو اللہ تعالیٰ اُس کمی کو اُس کے نوافل میں سے مکمل کر دے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1604]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند الانصار، حديث رجل من الانصار 23037، أخرجه مسند أحمد برقم: 23125»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں