الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ الْإِحْسَانِ إِلَى الْمَوَالِي وَالْوَصِيَّةِ بِهِمْ .
غلاموں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، اور ان کے بارے میں بھلائی کی تلقین
حدیث نمبر: 7221
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْبَلَ مِنْ خَيْبَرَ وَمَعَهُ غُلَامَانِ فَقَالَ عَلِيٌّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْدِمْنَا قَالَ:" خُذْ أَيَّهُمَا شِئْتَ" قَالَ: خِرْ لِي. قَالَ:" خُذْ هَذَا، وَلَا تَضْرِبْهُ، فَإِنِّي قَدْ رَأَيْتُهُ يُصَلِّي مَقْفَلَنَا مِنْ خَيْبَرَ، وَإِنِّي قَدْ نُهِيتُ عَنْ ضَرْبِ أَهْلِ الصَّلَاةِ".
وَأَعْطَى أَبَا ذَرٍّ غُلَامًا، وَقَالَ:" اسْتَوْصِ بِهِ مَعْرُوفًا". فَأَعْتَقَهُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا فَعَلَ الْغُلَامُ؟". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمَرْتَنِي أَنِ اسْتَوْصِيَ بِهِ مَعْرُوفًا فَأَعْتَقْتُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خیبر سے واپس تشریف لائے، آپ کے ساتھ دو غلام تھے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمیں ایک خدمت گار دے دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان دونوں میں سے جسے چاہو حاصل کر لو، انہوں نے عرض کی: آپ میرے لئے کوئی منتخب کر دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ لے لو! تم نے اسے مارنا نہیں ہے، کیونکہ میں نے اسے خیبر سے واپسی پر نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے اور مجھے نمازیوں کو مارنے سے منع کیا گیا ہے۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک غلام سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو دے دیا اور فرمایا: اس کے بارے میں بھلائی کی تلقین کو قبول کرو تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے اُسے آزاد کر دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے دریافت کیا: غلام کا کیا حال ہے؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے مجھے حکم دیا تھا کہ میں اس کے بارے میں بھلائی کی تلقین کو قبول کروں، تو میں نے اسے آزاد کر دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7221]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7221]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (258/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21650، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8100»
الحكم على الحديث:
قال الشيخ الألباني: وهذا إسناد حسن [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1324]
حدیث نمبر: 7222
قَالَ فِي رِوَايَةٍ: إِنَّ عَلِيًّا قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ادْفَعْ إِلَيَّ خَادِمًا. قَالَ لَهُ:" فِي الْبَيْتِ ثَلَاثَةٌ اخْتَرْ وَاحِدًا". فَذَكَرَهُ بِاخْتِصَارٍ.
ایک روایت میں۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: آپ ایک خادم مجھے دے دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گھر میں تین ہیں، تم ان میں سے کسی ایک کو اختیار کر لو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے اختصار کے ساتھ حدیث نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7222]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8100)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8100»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 7223
قَالَ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْطَى أَبَا ذَرٍّ فَتًى فَقَالَ:" أَطْعِمْهُ مِمَّا تَأْكُلُ وَاكْسُهُ مِمَّا تَلْبَسُ". وَكَانَ لِأَبِي ذَرٍّ ثَوْبٌ فَشَقَّهُ فَاتَّزَرَ نِصْفَهُ وَأَعْطَى الْغُلَامَ نَصِفَهُ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا لِي أَرَى ثَوْبَكَ هَكَذَا؟" قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ قُلْتَ:" أَطْعِمُوهُمْ مِمَّا تَأْكُلُونَ وَأَلْبِسُوهُمْ مِمَّا تَلْبَسُونَ". قَالَ:" نَعَمْ". قُلْتُ: أَعْتَقْتُهُ. قَالَ:" أَجَرَكَ اللَّهُ يَا أَبَا ذَرٍّ".
وَمَدَارُ الْحَدِيثِ عَلَى أَبِي غَالِبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَقَدْ ضُعِّفَ.
وَمَدَارُ الْحَدِيثِ عَلَى أَبِي غَالِبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَقَدْ ضُعِّفَ.
ایک روایت میں۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو ایک نوجوان دیا اور فرمایا: اسے اُس چیز میں سے کھلانا جس کو تم کھاتے ہو، اور اس میں سے پہنانا جو تم پہنتے ہو، سیدنا ابوذر غفاری کا ایک کپڑا تھا، انہوں نے اسے چیرا اور اس کے نصف حصے کا تہبند بنا لیا اور نصف حصہ اس غلام کو دے دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا وجہ ہے؟ میں تمہارے کپڑے کو اس طرح دیکھ رہا ہوں؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ارشاد فرمایا تھا کہ اسے اُس چیز میں سے کھلانا، جو تم کھاتے ہو اور اسے اُس چیز میں سے پہنانا، جو تم پہنتے ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! تو میں نے عرض کی: میں نے اس کو آزاد کر دیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوذر! اللہ تعالیٰ تمہیں اجر دے گا۔ اس روایت کا مدار ابوغالب پر ہے اور وہ ثقہ ہے ویسے اسے ضعیف قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7223]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8104)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8104»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 7224
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْطَى عَلِيًّا وَفَاطِمَةَ غُلَامًا وَقَالَ:" أَحْسِنَا إِلَيْهِ، فَإِنِّي رَأَيْتُهُ يُصَلِّي".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو ایک غلام دیا اور فرمایا: اس کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، کیونکہ میں نے اسے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7224]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7224]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3383)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3011/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7225
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَطْعِمُوهُمْ مِمَّا تَأْكُلُونَ وَاكْسُوهُمْ مِمَّا تَلْبَسُونَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كَوْثَرُ بْنُ حَكِيمٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كَوْثَرُ بْنُ حَكِيمٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”انہیں اُس چیز میں سے کھلاؤ، جو تم کھاتے ہو اور انہیں اس چیز میں سے پہناؤ، جو تم پہنتے ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کوثر بن حکیم ہے اور وہ متروک ہے - [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7225]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کوثر بن حکیم ہے اور وہ متروک ہے - [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7225]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1392)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 7226
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا أَتَى أَحَدَكُمْ خَادِمُهُ بِطَعَامٍ فَلْيُدِنْهُ فَلْيُقْعِدْهُ عَلَيْهِ وَلْيُلْقِمْهُ، فَإِنَّهُ وَلِيَ حَرَّهُ وَدُخَانَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ الْهَجَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ الْهَجَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبدالله بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم میں سے کسی ایک کے پاس اس کا خادم کھانا لے کر آئے، تو اسے اپنے خادم کو قریب کر کے اپنے ساتھ (دستر خوان پر) بٹھانا چاہیے اور اسے لقمہ دینا چاہیے، کیونکہ اس نے اس (کو پکانے کی) کی تپش اور دھویں کو برداشت کیا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم ہجری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7226]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم ہجری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7226]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1/446)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4245»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7227
وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَأَلَ جَابِرًا عَنْ خَادِمِ الرَّجُلِ إِذَا كَفَاهُ الْمَشَقَّةَ وَالْحَرَّ؟ قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نَدْعُوَهُ، فَإِنْ كَرِهَ أَحَدُنَا أَنْ يَطْعَمَ مَعَهُ فَلْيُطْعِمْهُ فِي يَدِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ بِنَحْوِهِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ بِنَحْوِهِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابوزبیر بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے آدمی کے خادم کے بارے میں دریافت کیا کہ جب وہ اس کی جگہ مشقت اور گرمی کی کفایت کرتا ہے، تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے یہ فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم انہیں بلائیں (اور اپنے ساتھ کھانا کھلائیں) اور اگر ہم میں سے کوئی شخص اس بات کو ناپسند کرتا ہو کہ وہ اُس کے ساتھ کھانا کھائے، تو اسے اس (خادم) کے ہاتھ میں کھانا دے دینا چاہیے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم صغیر میں اس کی مانند نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7227]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم صغیر میں اس کی مانند نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7227]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (37) اخرجه احمد فى المسند (346/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14320، وأخرجه فتح الباري برقم: 5144»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 7228
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا يَنْبَغِي لِلرَّجُلِ أَنْ يَلِيَ مَمْلُوكُهُ حَرَّ طَعَامِهِ وَبَرْدَهُ، فَإِذَا حَضَرَ عَزَلَهُ عَنْهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ قَيْسٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مِحْصَنٍ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ قَيْسٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مِحْصَنٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ غلام نے اُس کے کھانے کی تپش اور ٹھنڈک کو برداشت کیا ہو، پھر جب کھانا آئے، تو وہ اس غلام کو اس سے الگ کر دے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن قیس ہے اور وہ متروک ہے، ابن محصن نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7228]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن قیس ہے اور وہ متروک ہے، ابن محصن نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7228]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5658)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3015»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 7229
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا صَلِيَ مَمْلُوكُ أَحَدِكُمْ طَعَامًا فَوَلِيَ حَرَّهُ وَعَمَلَهُ فَقَرَّبَهُ إِلَيْهِ، فَلْيَدْعُهُ فَلْيَأْكُلْ مَعَهُ، وَإِنْ أَبَى فَلْيَصْنَعْ بِيَدِهِ مِمَّا يَصْنَعُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم میں سے کسی ایک کے غلام نے کھانا تیار کیا ہو، اور اس کی تپش کو برداشت کیا ہو اور وہ تیار کر کے اس کے سامنے رکھا ہو، تو آدمی کو اس غلام کو بلا کر اسے اپنے ساتھ کھلانا چاہیے، اور اگر وہ ایسا نہیں کرتا، تو پھر اس نے جو کھانا تیار کیا ہے، اس میں سے کچھ اس کے ہاتھ میں رکھ دینا چاہیے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7229]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7229]
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 7230
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ صَدَقَةٍ أَفْضَلَ مِنْ صَدَقَةٍ تُصُدِّقَ بِهَا عَلَى مَمْلُوكٍ عِنْدَ مَلِيكِ سُوءٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی بھی صدقہ، اس صدقہ سے زیادہ فضیلت نہیں رکھتا، جو کسی ایسے غلام کو دیا جائے، جو کسی برے مالک کے پاس ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7230]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7230]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2450»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا