🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. بَابٌ فِي الْكِتَابَةِ .
کتابت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7278
عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: كَاتَبْتُ أَهْلِي عَلَى أَنْ أَغْرِسَ لَهُمْ خَمْسَمِائَةِ فَسِيلَةٍ فَإِذَا عَلِقَتْ فَأَنَا حُرٌّ. قَالَ: فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ:" اغْرِسْ وَاشْتَرِطْ لَهُمْ فَإِذَا أَرَدْتَ أَنْ تَشْتَرِطَ فَآذِنِّي". قَالَ: فَآذَنْتُهُ. قَالَ: فَجَاءَ فَجَعَلَ يَغْرِسُ بِيَدِهِ إِلَّا وَاحِدَةً غَرَسْتُهَا بِيَدِي، فَعَلِقْنَ إِلَّا الْوَاحِدَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ مُطَوَّلَةٌ فِي مَنَاقِبِهِ، وَغَيْرِ ذَلِكَ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے مالک کے ساتھ کتابت کا معاہدہ کیا کہ میں انہیں پانچ سو پودے لگا کے دوں گا، جب ان پر پھل لٹک جائے گا، تو میں آزاد ہو جاؤں گا، سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: تم پودے لگاؤ اور ان کے لئے شرط رکھو، جب تم شرط رکھنے کا ارادہ کرو گے، تو تم مجھے بتا دینا، میں نے آپ کو اطلاع دی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور آپ نے اپنے دست مبارک کے ذریعے تمام پودے لگائے، صرف ایک پودے کا معاملہ مختلف تھا، وہ میں نے لگایا، تو باقی سب پر پھل آ گیا، ایک پر نہیں آیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس روایت کے مختلف طرق ہیں، جو ”مناقب“ سے متعلق باب میں طویل روایت کے طور پر آئے گی، اور اس کے علاوہ مقام پر بھی آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7278]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23218، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2917»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 7278 in Urdu